سونیا گاندھی کشمیر دورے کے حوالے سے سرینگر پہنچ رہی ہیں 0

سونیا گاندھی کشمیر دورے کے حوالے سے سرینگر پہنچ رہی ہیں

کانگریس لیڈر سونیا گاندھی 26 اگست کو سرینگر میں بیٹے راہول کے ساتھ ملیں گی

سرینگر/25اگست//سونیا گاندھی 26اگست کو سرینگر پہنچ رہی ہیں جہاں وہ اپنے فرزند راہل گاندھی سے ملیں گی اور دونوں یہاں سرینگر میں ذاتی دورے کے حوالے سے کچھ دن قیام کریں گے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر وقار رسول وانی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی دو روزہ “ذاتی دورے” پر سرینگر پہنچیں گے اور اگلے دن ان کی والدہ سونیا گاندھی بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔ وانی نے تاہم کہا کہ دونوں سینئر لیڈروں کا ذاتی دورے کے دوران سرینگر میں کسی بھی پارٹی لیڈر سے کوئی سیاسی مصروفیت یا ملاقات نہیں ہوگی۔جے کے پی سی سی کے صدر نے کہا کہ راہل گزشتہ ایک ہفتے سے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں ہیں اور جمعہ کی صبح کارگل میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد سری نگر روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو ان کے ساتھ ان کی والدہ سونیا گاندھی بھی شامل ہوں گی۔اپنی ریلی کے بعد راہل کرگل جنگ کے مہولکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کرگل جنگ کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے۔ اس کے بعد سرینگر جاتے ہوئے وہ دراس میں لوگوں سے مختصر بات چیت کے لیے رکیں گے۔راہول 17 اگست کو لداخ پہنچے تھے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران، راہول جمعرات کو کرگل پہنچنے سے پہلے اپنی موٹرسائیکل پر پینگونگ جھیل، نوبرا ویلی، کھرڈونگلا ٹاپ، لامایورو اور زنسکار سمیت تقریباً تمام مشہور مقامات کا چکر لگا چکے ہیں۔ایک اور کانگریسی لیڈر نے کہا کہ راہول سرینگر جانے سے پہلے دوپہر میں کرگل سے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں سونمرگ پہنچیں گے جہاں وہ ایک ہاؤس بوٹ اور ایک ہوٹل میں دو راتیں قیام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں