نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان 0

نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان

سال میں دوبار ہوں گے بورڈ امتحانات، طلبا کیلئے دو زبانوں کا مطالعہ کرنا لازمی/ وزارت تعلیم
سرینگر /25اگست / وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ اب بورڈ کے امتحانات سال میں دو بار لیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 11ویں اور 12ویں جماعت میں طلبا کو دو زبانوں کا مطالعہ کرنا لازمی ہوگا۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مرکز نے نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مطابق تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ 2024 کے تعلیمی سیشن کیلئے نصابی کتب تیار کی جائیں گی۔نئے نصاب کے فریم ورک کا اعلان وزارت تعلیم نے کیا۔ وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے فریم ورک کے تحت بورڈ کے امتحانات سال میں دو بار لیے جائیں گے۔ یہی نہیں طلبا کو بہترین نمبر رکھنے کی اجازت ہوگی۔ وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے فریم ورک کے تحت، بورڈ کے امتحانات مہینوں کی کوچنگ اور روٹ لرننگ کے مقابلے طلبا کی سمجھ اور مہارت کی سطح کا جائزہ لیں گے۔وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے تحت 11ویں اور 12ویں جماعت کے طلبا کو دو زبانیں پڑھنی ہوں گی جن میں سے کم از کم ایک ہندوستانی ہونی چاہیے۔ وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے فریم ورک کے تحت کلاسوں میں نصابی کتب کو ’کور‘کرنے کے موجودہ رواج سے گریز کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم نے کہا کہ نصابی کتب کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں