ڈسرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے زیر اہتمام آن لائن نعتیہ مشاعرہ منعقد 0

ڈسرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے زیر اہتمام آن لائن نعتیہ مشاعرہ منعقد

پلوامہ/ تنہا ایاز/ ڈسرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے آن لائن ایک نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی شعراء اور شاعرات نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ کی معروف ادبی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ تقریب کے دوران شعراء نے مخصوص اور دلکش انداز میں نعتیہ کلام پیش کر کے داد تحسین وصول کی۔یہ تقریب 24 اگست 2023 کو شام 7 بجکر 30 منٹ پر ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے آفیشل واٹس ایپ گراپ پر آن لائن منعقد ہوئی۔نعت و مناجات محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سوسائٹی کے جنرل سکریٹری غلام محمد دلشاد کو حاصل ہوئی۔نمائندے کے مطابق تقریب کے آغاز میں شاعر غلام محمد دلشاد نے خطبہ استقبالیہ پیش کر کے مہمانوں کا استقبال کیا۔ نظامت کے فرائض شاداب یاسمین نے انجام دئے نعتیہ مشاعرے میں جن شعراء و شاعرات نے شرکت کی ان میں ریاض ہاکباری ،غلام محمد جنگلناری ،ممتاز بخاری، محترمہ تاج النسا، اعظم فاروق، محترمہ عشرت گل، میر درد پوری ،شمس سلیم، غلام محمد دلشاد اور محترمہ شاداب یاسمین شامل ہیں۔ تقریب کے آخر پر تنظیم کے صدر شمس سلیم نے تمام شعراء حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شاداب یاسمین اور غلام محمد دلشاد کو کامیاب مشاعرہ منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ادھر کئی شاعروں، ادیبوں اور قلمکاروں نے ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کو کامیاب مشاعرہ منعقد کرنے پر مبارک باد دی ہے۔واضح رہے کہ اس آن لائن نعتیہ مشاعرے کا میڈیا پارٹنر ندائے کشمیرہے۔اس موقعہ پر تنظیم کے جنرل سیکریٹری غلام محمد دلشاد نیبیرو چیف سائوتھ ندائے کشمیر برائے پلوامہ تنہا ایاز اور معراج الدین فراز (مدیر اعلیٰ )کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں