چاند پر فتح تو صرف ایک شروعات ہے 0

چاند پر فتح تو صرف ایک شروعات ہے

اِسرو نے تو سورج، مارس اور زہرہ کی طرف بھی بڑھا دیے ہیں قدم

سرینگر /24اگست / ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اِسرو) کا کہنا ہے کہ چندریان3کی کامیابی کے ساتھ چاند پر فتح تو صرف ایک شروعات ہے، اب تو سورج، مارس اور زہرہ کی طرف بھی مار چ کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق چاند پر قدم رکھنے کے بعد خلائی ایجنسی اسروو اب سور ج اور مارس پر لینڈ کرنے کی تیاری میں ہے ۔ اِسرو کا گگن یان مشن ہندوستان کے ذریعہ خلاء میں انسان کو بھیجنے کی طرف پہلا قدم ہے۔ گگن یان مشن 2022 میں ہی لانچ ہو جانا تھا، لیکن اس میں تاخیر ہو گئی ہے۔ اب اس کے 2025 کے بعد ہی لانچ ہونے کا امکان ہے۔ فی الحال گگن یان ہیومن اسپیس فلائٹ مشن سے پہلے اِسرو نے دو ایسے مشن پلان کیے ہیں جس میں انسان نہیں ہوں گے۔ اِسرو اگلے سال کے شروع میں پہلا بغیر انسان کا فلائٹ ٹیسٹ کرنے والا ہے۔ اس فلائٹ کو ‘ویوم متر’ نام دیا گیا ہے۔ اِسرو سورج کے معمہ کو حل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کیلئے ستمبر کے پہلے ہفتے میں آدتیہ ال 1کو لانچ کیا جا سکتا ہے۔سال 2015 میں اِسرو نے ایسٹروسیٹ لانچ کیا تھا اور آدتیہ ایل-1 ہندوستان کا دوسرا ایسٹرونومی مشن ہوگا۔ اسپیس کرافٹ سورج زمین کے سسٹم میں لینگرینج پوائنٹ کے پاس بنے ہیلو آربٹ میں رہے گا۔ یہ زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر دور ہے۔ اس فلائٹ کی مدد سے سورج کا لگاتار مطالعہ ممکن ہوگا۔ گہن اور دیگر خلائی واقعات بھی اس میں خلل نہیں ڈالیں گے۔ آدتیہ ایل1 کو پی ایس ایل وی راکٹ سے لانچ کیا جائے گا اور یہ چندریان مشن کی طرح ہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں