جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی مودی 0

جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی مودی

حکومت کا ایک بہت بڑا بصیرت والا قدم تھا / ترون چھگ

سرینگر /24اگست / دفعہ 370 کی منسوخی مودی حکومت کا ایک بہت بڑا بصیرت والا قدم ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کی مخالفت کرنے والے ملک دشمن طاقتوں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی مودی حکومت کا ایک عظیم بصیرت والا قدم ہے۔ اس نے جموں و کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑ دیا ہے اور لوگوں کیلئے ترقی کے نئے راستے کھولے ہیں۔ کوئی بھی دوسرا نقطہ نظر اختیار کرنے والا مخالف کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا ’’جو کوئی بھی دفعہ 370کی مخالف نظریہ رکھتا ہے وہ مخالفوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے ہر کونے میں ترقی ہوئی ہے اور ہر طبقہ اپنے حقوق حاصل کر رہا ہے ۔ چھگ نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران تعمیر و ترقی آسمان چھو رہی ہے اور زمینی صورتحال میں کافی بہتری آچکی ہے ۔ چھگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ ترقی کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ہر طرف ترقی ہی نظر آ رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں