سرینگر میں الیکٹرانک بس سروس شروع ہونے سے قبل چھ بسوں کی ٹرائیل منعقد 0

سرینگر میں الیکٹرانک بس سروس شروع ہونے سے قبل چھ بسوں کی ٹرائیل منعقد

لندن طرز پر تیار کی گئی یہ الیکٹرانک گاڑیاں سرینگر میں اگلے 12سالوں تک چلے گی / اطہر عامر خان

سرینگر /24اگست /سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سرینگر میں الیکٹرانک بس سروس چالو کرنے سے قبل جمعرات کو سرینگر میں چھ بسوں کو آزمائشی طور پر چلایا گیا ۔ اس موقعہ پر سمارٹ سٹی سرینگر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اطہر عامر خان نے کہا کہ سرینگر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا کافی مسئلہ رہتا تھا اور اس پر قابو پانے کیلئے یہ بس سروس چلائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے یہ بسیں اہم رول ادا کریں گی ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت الیکٹرانک بس سروس کی شروعات سے قبل چھ گاڑیوں کو آزمائشی طو رپر چلایا گیا ۔ ان بسوں کی ٹریل رن لالچوک سے نشاط تک چلائی گئی اور وہ فارشور روڈ کے راستے واپس آگئی ۔ اس موقعہ پر سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اطہر عامر خان بھی موجود تھے جنہوں نے ایک بس میں سفر کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر اور جموں شاہراہوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا کافی مسئلہ رہتا تھا اور اس پر قابو پانے کیلئے یہ بس سروس چالو کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سو گاڑیاں چلی گئی جن میں سے 75بسیں 9میٹر اور دیگر 25بسیں 12میٹرکی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ یہ بسیں مکمل طو رپر جدید آلات سے لیس ہے جس میں خاص طور پر کمیرے اور الیکٹرانک دروازے وغیر ہ شامل ہے ۔ اطہر عامر خان نے کہا کہ گاڑیاں کافی اچھی ہے اور لوگ اس میں سفر کرکے بے حد لطف اندوز ہو گئے جبکہ اس بس سروس کو چلا نے کے پیچھے ہمارا مقصد ہے کہ مسافروں کے رش کو کم کیا جائے ۔ ان بسوں میں ڈیجیٹل آن بورڈنگ کی سہولت، لائیو ٹریکنگ بھی ہو گی تاکہ لوگ بسوں کی آمد کے وقت سے آگاہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بسیں لندن گاڑیوں کے طرز پر تیار کی گئی ہے اور یہ بس سروس اگلے 12سالوں تک شہر سرینگر میں چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بس کو ایک دن میں کم سے کم 200کلو میٹر چلنا ہے جو ہمارا ساتھ ایک معاہدہ ہے اور ان کی مکمل روٹ پلاننگ بھی تیار کی گئی ۔عامر خان نے بتایا کہ بس سروس چالو کرنے کے پیچھے بنیادی مقصد ہے کہ لوگوں کو آسائش ملے اور انہیں شام دیر گئے تک ٹرانسپورٹ سہولیات بہم رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر سرینگر میں ایک خوبصورت شہر ہے اور اس کو مزید جاذب نظر بنانے کیلئے کوششیں جار ی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں