والدین اور اساتذہ بچوں پر دھیان دیں 0

والدین اور اساتذہ بچوں پر دھیان دیں

ان کا مستقبل سنوارنے میں اپنا رول ادا کریں / وجے کمار
سرینگر /24اگست /والدین اور اساتذہ سے بچوں پر دھیان دینے اور ان کے مستقبل کو سنوارنے کی تاکید کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ کچھ وقت پہلے شہر خاص خراب حالت کیلئے بدنام تھا تاہم اب حالات بدل گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رہیں اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کی جانب دھیان دیں ۔ سی این آئی کے مطابق شہر خاص میں منعقدہ ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ کھیل کود بچوں کو سماجی برائیوں خاص طو رپر منشیات کی لت سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ سرینگر کا شہر خاص علاقہ کھیل کود کا مرکز بن رہا ہے اور کچھ وقت تک پہلے جو علاقہ بدنام تھا آج وہاں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے اور نوجوان کھیل کود کی سرگرمیاں میں حصہ لیکر سماجی برائیوں سے خود کو دور رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سماج سے برائیوں کی جڑ کو ختم کیا جائے اس حوالے سے اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں تاہم وجے کمار نے کہا کہ میری والدین اور خاص طور پر اساتذہ سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کے مستقبل کو سنوارنے اور انہیں سماجی برائیوں خاص طور پر منشیات سے دور رکھنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود کو بڑھا وا دینے سے ہم سماجی برائیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔ وجے کمار نے کہا کہ میری نوجوانوں خاص طور پر شہر خاص کے ان نوجوانوں جو کھیل کود میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اپنے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے اور وہ من سے پڑھائی لکھائی کے ساتھ کھیل کود کی سرگرمیاں میں حصہ لیکر سماجی برائیوں سے بچیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں