چندریان 3 کی چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ 0

چندریان 3 کی چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ

خلائی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی صلاحیت اور طاقت کا ثبوت/ راجناتھ سنگھ

سرینگر /24اگست / چندریان 3 کی چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ خلائی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی صلاحیت اور طاقت کا ثبوت ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ نیا ہندوستان ہے۔ جس کے بازو مارس سے چاند تک پھیلے ہوئے ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ خلا میں ہندوستان کی کامیابیاں اب بے مثال بلندیوں کو چھو چکی ہیں۔ پورا ملک ان سائنسدانوں پر فخر محسوس کر رہا ہے جنہوں نے اپنی ذہانت، محنت اور مضبوط ارادے سے اس مشن کی کامیابی سے تاریخ رقم کی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مشن چندریان 3کی کامیابی پر ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم ( اسرو ) کی ٹیم کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے اپنے مبارک بادی کے میں کہا ’’خلا میں ہندوستان کی کامیابیاں اب بے مثال بلندیوں کو چھو چکی ہیں۔ پورا ملک ان سائنسدانوں پر فخر محسوس کر رہا ہے جنہوں نے اپنی ذہانت، محنت اور مضبوط ارادے سے اس مشن کی کامیابی سے تاریخ رقم کی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’چاند کے جنوبی قطب پر وکرم لینڈر کی کامیاب لینڈنگ کے ساتھ، ہندوستان نے خلائی تحقیق کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ کیا ہے۔ یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کیلئے ایک اہم کامیابی اور تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ ہندوستان چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ یہ کامیابی خلائی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی صلاحیت اور طاقت کا ثبوت ہے‘‘۔راجناتھ سنگھ نے مزید کہا یہ نیا ہندوستان ہے۔ اس کے بازو مارس سے چاند تک پھیلے ہوئے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ چندریان 3 مشن نہ صرف چاند پر ہندوستان کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ 1.4 بلین ہندوستانیوں کی امنگوں کی بھی علامت ہے۔ اس کے علاوہ، یہ انسانیت کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے جب ہم چاند کے قطب جنوبی کے قریب نامعلوم علاقے میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس انسان پر مبنی نقطہ نظر کا عالمی سطح پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا چاند مشن بھی اسی انسانی مرکوز نقطہ نظر پر مبنی ہے۔ اس لیے یہ کامیابی پوری انسانیت کی ہے اور اس سے مستقبل میں دوسرے ممالک کے چاند مشنوں میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں