گلشن اردو کشمیر کی جانب سے آن لائن ادبی پروگراموں کے ساتھ ساتھ اعزازی تقریبات کا سلسلہ جاری 0

گلشن اردو کشمیر کی جانب سے آن لائن ادبی پروگراموں کے ساتھ ساتھ اعزازی تقریبات کا سلسلہ جاری

نسوانی ادب کی مشہور شاعرہ ملک پروین صاحبہ کو گلشن اردو کشمیر کی جانب سے دی گئی اعزازی سند

سرینگر/ندائے کشمیر/

گزشتہ شام گلشن اردو کشمیر کے آفیشل واٹس ایپ پیج پر پروگرام آج کی شام ملک پروین صاحبہ کے نام کے دوران ملک پروین صاحبہ کو پیام صبح میں اُن کے سبق آموز مکتوبات و پیغامات کو مدنظر رکھتے ہوئے گلشن اردو کشمیر کی جانب سے اعزازی سند(سرٹیفکیٹ) سے نوازا گیا۔ یہ اعزازی سند گلشنِ اردو کشمیر کی صدر صاحبہ محترمہ رخسانہ پروین صاحبہ کی جانب سے اجرا کی گئی اور گلشنِ اردو کشمیر کے سرپرست اعلیٰ محترم مقبول فیروزی صاحب کے مبارک ہاتھوں سے ملک پروین صاحبہ کو دی گئی اور اسی اعزاز میں پروگرام آج کی شام ملک پروین صاحبہ کے نام کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ گلشنِ اردو کشمیر کے چیف ایڈوایزر مشہور ماہر تعلیم جناب نذیر قریشی ابنِ شہباز صاحب نے پروگرام کو بہترین طریقے سے پیش کیا۔ گلشنِ اردو کشمیر کے منتظمین اور دیگر معروف ادبی شخصیات نے ملک پروین صاحبہ کے بارے میں اپنے تاثرات میں کہا کہ محترمہ ملک پروین صاحبہ کی خدمات واقعی لائقِ تحسین ہیں۔ ہر صبح کوئی نہ کوئی موضوع منتخب کر کے اس کے موافق مواد تلاشنا اور دلنشیں انداز میں تسلسل سے پیش کرنا نہایت دقت طلب اور وقت طلب ہے۔ان کا ہر پیام صبح بے حد پُراثر انتخاب ہوتا ہے۔ پروین ملک صاحبہ اپنا ایک تصوراتی پیکر ذہنوں میں نقش کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔ان کا مخصوص اندازِ محجوبی بھی اس امر کا عندیہ ہے کہ پروین ملک صاحبہ جو اخلاقی درس دی رہی ہے وہ لفظوں کا کھیل نہیں بلکہ ایک عملی پیغامِ صبح ہے۔ خدا کرے یہ صبح ہر گھر میں طلوع ہو۔ان کی شاعری بھی ایک منفرد پیراۓ کی بو باس دے رہی ہے۔ اگر ان کا ریاض یوں ہی جاری رہا تو ان کی شاعری کا مستقبل بے حد درخشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں