جموں کشمیر سرکار جموں اور سرینگر میں قومی سطح کے ’’ سیاحتی سمٹ ‘‘ منعقد کر نے جا رہی ہے 0

جموں کشمیر سرکار جموں اور سرینگر میں قومی سطح کے ’’ سیاحتی سمٹ ‘‘ منعقد کر نے جا رہی ہے

یوٹی میں پہلی بار ہوٹلوں کی درجہ بندی ٹورازم ٹریڈ ایکٹ کے تحت دستیاب سہولیات کے مطابق کی جا رہی ہے

سرینگر /23اگست / جمو ں کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور دیگر کچھ مقامات کو سیاحتی نقشہ پر لانے کی ایک پہل کے تحت جموں کشمیر سرکار آنے والے مہینوں میں جموں اور سرینگر میں قومی سطح کے ’’ سیاحتی سمٹ ‘‘ منعقد کر نے جا رہی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلی بار ہوٹلوں کی درجہ بندی ٹورازم ٹریڈ ایکٹ کے تحت دستیاب سہولیات کے مطابق کی جا رہی ہے۔سی این آئی کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے سیاحوں کے بڑھتے رش کے پیش نظر جموں کشمیر سرکار نے ایک اہم پہل کے تحت سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نئی شناخت شدہ سیاحتی مقامات کو نقشہ پر لانے کیلئے حکومت نے اگلے چند مہینوں میں جموں کے ساتھ ساتھ سرینگر میں قومی سطح کی ٹورازم سمٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید یہ کہ پہلی بار ہوٹلوں کی درجہ بندی ٹورازم ٹریڈ ایکٹ کے تحت دستیاب سہولیات کے مطابق کی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ محکمہ سیاحت باقاعدگی سے ملک کے مختلف حصوں میں ٹورازم فیسٹیولز میں حصہ لے رہا ہے تاکہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقامات کو فروغ دیا جا سکے لیکن گزشتہ کئی سالوں کے دوران جموں و کشمیر میں قومی سطح کا کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا گیا ہے۔حال ہی میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ مسئلہ غور و خوض کیلئے آیا اور اسی کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کیلئے دونوں ملکوں میں قومی سطح کی ٹورازم سمٹ منعقد کی جائے گی۔ ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت نے اس سلسلے میں ایک مشق شروع کر دی ہے کیونکہ اتنے بڑے ایونٹ کے انعقاد کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔اگرچہ ٹورازم سمٹ کے انعقاد کیلئے ابھی تک تاریخوں کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے لیکن امکان ہے کہ یہ یا تو اس سال کے آخر تک یا نئے سال کے آغاز میں منعقد کیے جائیں گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں خطوں میں خاص طور پر جموں میں سیاحتی مقامات کے فروغ کے لیے جہاں حکومت کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم جموں نے ایڈونچر ٹورازم کیلئے کئی مقامات کی نشاندہی کی ہے۔وہیں انہوں نے بتایا کہ ٹورازم سمٹ کے دوران دونوں خطوں کے تمام ایسے مقامات کو ملک کے مختلف حصوں سے سیاحت کے اسٹیک ہولڈرس ، ٹور آپریٹر س وغیرہ کو دکھایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا’’حکومت جموں و کشمیر کو قومی سطح کے ٹورازم سمٹ کے بعد سیاحت کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔دریں اثنا، جموں و کشمیر میں پہلی بار ہوٹلوں کو دستیاب سہولیات کے مطابق درجہ بندی کرنے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ چیف سیکرٹری نے محکمہ سیاحت کو اس مشق کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں