سال رواں میں پاکستان کی طرف سے دراندازی کی 99 فیصد کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا 0

سال رواں میں پاکستان کی طرف سے دراندازی کی 99 فیصد کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا

ہماری کوشش صرف جموں و کشمیر سے ملی ٹنسی پر قابو پانے کی نہیں بلکہ اسے مکمل طور پر ختم کرنا ہے/ دلباغ سنگھ

سرینگر /23اگست / سال رواں میں جموں و کشمیر میں سرحد پر پاکستان کی طرف سے دراندازی کی 99 فیصد کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ہماری کوشش صرف جموں و کشمیر سے ملی ٹنسی پر قابو پانے کی نہیں بلکہ اسے مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ملی ٹنٹوں کو دھکیلنے اور اسلحے اور منشیات کی سمگلنگ کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے سرحدی سیکورٹی گرڈ کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط کیا گیا ہے۔سی این آئی کے مطابق جموں میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمو ں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح چوکس ہیں اور ملی ٹنسی کو ختم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ’’سرحدوں پر متعدد جھڑپیں ہوئی جو ہماری افواج کی موجودگی اور چوکنا ہونے کا ثبوت ہے ۔‘‘دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ ’’سیکورٹی فورسز نے حال ہی میں شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول اور جموں خطہ میں پیر پنجال کی پونچھ راجوری پٹی کے ساتھ دراندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا جس میں تقریباً ایک درجن دراندازوں کو ہلاک کیا گیا اور اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کی‘‘۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح چوکس ہیں اور ملی ٹنسی کو ختم کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کو دھکیلنے اور اسلحے اور منشیات کی سمگلنگ کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے سرحدوں پر سیکورٹی گرڈ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔دلباغ سنگھ نے کہا ’’اگرچہ دراندازی کی کوششیں جاری ہیں، ہمیں اوپر کی طرف رجحان نظر نہیں آرہا ہے۔ ہمارا سرحدی سیکورٹی گرڈ نئے عناصر کے اضافے کے ساتھ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ ہم نے اس سال اس طرح کی 99 فیصد کوششوں کو پہلے ہی ناکام بنا دیا ہے۔‘‘انہوں نے کہا ’’ہماری کوششیں نہ صرف دہشت گردی پر قابو پانا بلکہ اسے مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ جب بھی دراندازی کی کوشش کی جاتی ہے، چاہے ہمیں اس کے بارے میں پیشگی اطلاع تھی یا نہیں، ہمارے حفاظتی انتظامات ایسے ہیں کہ وہ (درانداز) ہمارے جال میں آجاتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال ’بہت اچھی‘ہے یہاں تک کہ سرحد پار سے ’سازشیں‘ختم نہیں ہوئی ہیں۔ڈی جی پی نے مزید کہا’’وہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی)، ہتھیار اور منشیات بھیج رہے ہیں جو راجوری پونچھ اور شمالی کشمیر میں ہماری کامیاب رکاوٹ اور اس طرح کی کھیپ کو ضبط کرنے سے ظاہر ہے‘‘۔پولیس سربراہ نے کہا ’’یہ واضح ہے کہ اس طرح کے آلات سرحد پار سے آرہے ہیں اور یہ سرگرم دہشت گرد تنظیموں اور ان کے کیڈرز کا ہاتھ ہے۔ تفتیش (آئی ای ڈی ریکوری کیس میں) جاری ہے۔ ‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں