جموں و کشمیر ٹیچرس فورم بڈگام کی آن لائن میٹنگ 0

جموں و کشمیر ٹیچرس فورم بڈگام کی آن لائن میٹنگ

ایم ڈی ایم کی بقایا جات کی واگزاری کا کیا مطالبہ

بڈگام/ندائے کشمیر/صارم اقبال/
جموں و کشمیر ٹیچرس فورم ضلع بڈگام کے صدر نزیر شاہد کی صدارت میں ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے زونل صدور کے علاوہ ضلع کے عہدیداران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اساتذہ صاحبان کو درپیش مسائلِ اور ایم ڈی ایم کی چھ مہینے سے زیادہ عرصے تک رکی پڑی بقایا جات کے حوالے سے بات کی گئی۔اس سلسلے میں صدر ضلع بڈگام نزیر شاہد نے چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام سے درخواست کی کہ ضلع بڈگام کے تمام اسکولوں میں بچوں کو ایم ڈی ایم پر خرچ کی گئی رقومات واگزار کی جائیں جو کہ پچھلے قریباً چھ مہینوں سے رکی پڑی ہیں ۔جس سے تمام ضلع کے اسکولوں کے سربراہان کو کافی زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔موصوف نے مزید اپنے مطالبہ میں کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ چیف ایجوکیشن آفیسر جلد از جلد ایم ڈی ایم پر خرچ کی گئی رقومات کو واگزار کریں گے تاکہ اساتذہ صاحبان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میٹنگ میں اپنے صدارتی کلماتِ پر نذیر شاہد نے محکمہ ایجوکیشن کے اعلی حکام کو اس بات کی طرف بھی دھیان دلائی ہمارے اسکولوں میں ایک ہزار روپے ماہانہ کام کرنے والے باورچیوں (Cooks) کے ماہانہ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں انہیں بھی تھوڑی راحت مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں