جو 60 سال میں نہیں ہو سکا، مودی نے 8 سال میں کر دکھایا 0

راہول خفیہ بات چیت میں چین کے ساتھ مصروف ،ٹھاکر کا الزام

لداخ دورے کے دوران راہول گاندھی کا بیان قابل مذمت / انوراگ ٹھاکر
سرینگر /21اگست / لداخ میں چینی افواج کی جانب سے چرائی زمین پر قبضہ سے متعلق راہول گاندھی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھا کر نے الزام عائد کیا کہ راہول گاندھی ایسے وقت میں چین کے حکام کے ساتھ خفیہ بات چیت میں مصروف ہے جب فوج چین کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ سی این آئی کے مطابق دورہ لدا خ کے دوران راہول گاندھی کے بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے الزام لگایا کہ وہ ایسے وقت میں چین کے حکام کے ساتھ خفیہ بات چیت میں مصروف ہے جب ہندوستانی فوج چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر نے کہا کہ جب ہماری فوج چینی فوج کو منہ توڑ جواب دے رہی تھی، راہول گاندھی چینی حکام کے ساتھ خفیہ بات چیت میں مصروف تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا سب سے بڑا سولر پروجیکٹ بھی لداخ میں آرہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم مودی کی حکومت میں علاقے کے لوگوں کو بجلی، پانی اور کھانا پکانے کی گیس فراہم کی گئی ہے۔ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی روی شنکر پرساد نے کہا،’’کچھ بھی کر لیں، لیکن آپ ہندوستان کی سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کیوں کرتے ہیں‘‘؟مودی حکومت کے تحت حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے، پرساد نے کہا کہ آج دیکھیں، مودی حکومت کے تحت لداخ سے اروناچل پردیش تک سڑکیں اور پل تعمیر کر رہے ہیں، جو فوج کی گاڑیوں کو مختلف حالات میں تیزی سے رد عمل ظاہر کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں