بزم شعر و ادب اننت ناگ کشمیر اور بزم ادب و ثقافت سرینگر کے باہمی اشتراک سے حسینی مشاعرے کا اہتمام 0

بزم شعر و ادب اننت ناگ کشمیر اور بزم ادب و ثقافت سرینگر کے باہمی اشتراک سے حسینی مشاعرے کا اہتمام

شعراء کرام نے شہدائے کربلا’ع‘ کو عقیدت کا نذرانہ کیا پیش

ندائے کشمیر/شافیہ گلفام

سرینگر/21 اگست/ ٹیگور ہال سرینگر میں بزم ادب اننت ناگ کشمیر اور بزم ادب و ثقافت سرینگر کے باہمی اشتراک سے منیر سرائبلی۔عبدالرحمٰن فدا۔ عبدالاحد دلبر۔ ایوب صابر اور یاسین دریگامی کی صدارت میں ایک پروقار حسینی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا مشاعرے میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے نامور شعراء کرام نے شرکت کی۔مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت جانثار کشمیری کو حاصل ہوئی اور نعت رسول مقبول ﷺ وسیم علی کاظم نے پیش کیا۔مہمان شعراء و شاعرات کا استقبال معروف قلم کار اور اداکار گلفام بارجی نے کیا۔اس روح پرور حسینی مشاعرے میں جن دیگر شعراء اور شاعرات نے اپنے کلام پیش کرکے امام عالی مقام ’ع‘ اور دیگر شہدائے کربلا’ع‘ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا ان میں ۔ڈاکٹر شیدا حسین شیدا، جانثار کشمیری، ریاض احمد ریاض، محی دین حامد، میر نثار حسین نثار، وسیم علی کاظم، اکرم صدیقی، عنایت اللہ راہی،خورشید کشمیری۔سید معسود ہاشم۔محمد شفیع خان،غلام حسن شبنم، محمد افضل ہاشمی،ساحل احمد ڈار، انجینئر عبدالمجید شہباز، محترمہ رحانہ کوثر، محترمہ شمیما اعجاز اور محترمہ روشن آراء قابل ذکر ہیں۔ اس مشاعرے میں کئی مقامی روزناموں کے مدیران اعلیٰ بھی شریک ہوئے جن میں روزنامہ تعمیل ارشاد کے ناظم نظیر اور شوکت سلام قابل ذکر ہیں۔ تعمیل ارشاد کے مدیر اعلیٰ ناظم نظیر نے عقیدتی ادب اور بزم شعر و ادب اننتناگ کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ بزم ادب و ثقافت سرینگر کے سرپرست اعلیٰ میر شفاعت شیدا نے اپنی ادبی انجمن کی طرف سے محمد نعیم خان، شاہ میم اور ساحل احمد ڈار کو ان کی ادب کے تئیں بہترین خدمات کے لئے انہیں توصیفی اسناد سے نوازا۔اس مشاعرے کے نظامت کار شاہ میم احمد تھے مشاعرے کے آخر پر بزم ادب اننت ناگ کشمیر کے سربراہ نعیم احمد خان نے تمام مہمان شعراء و شاعرات کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں