آیئے پڑھ لیں درودِ پاک برکت کے لئے 0

آیئے پڑھ لیں درودِ پاک برکت کے لئے

ذکی طارق بارہ بنکوی

نعتِ رسولﷺ

آیئے پڑھ لیں درودِ پاک برکت کے لئے
اپنے ایمان و یقین کی زیب و زینت کے لئے
جب مرے سرکار ہیں میری شفاعت کے لئے
پھر مجھے فکرو تردّد کیوں ہو جنت کے لئے
ان صحابہ کی عقیدت کو میں کرتا ہوں سلام
جاں لٹا دیتے تھے جو اک ایک سنت کے لئے
جب کیا بو جہل نے ذاتِ نبوت پر سوال
سنگریزے بول اٹھے پاسِ رسالت کے لئے
بخش دیں میرے نبی نے بیٹیوں کو عظمتیں
منتخب زہرہ کو کرکے دیں کی وسعت کے لئے
آئیے دل سے کہیں ہم یا نبی صلی علیٰ
اپنے اس بے چین و مضطردل کی راحت کے لئے
زلف ہے وللیل تو والشمش ہے روئے مبیں
یعنی جسمِ مصطفےٰ بھی ہے تلاوت کے لئے
دوستو گائوگے کب تک زلف اور چہرے کے گیت
وقف کردو زندگی آقا کی مدحت کے لئے
اس غریبی میں ہی انشإ اللہ طیبہ جائوں گا
غیر ممکن کچھ نہیں ہے اس کی قدرت کے لئے
سوچتا ہوں میں بھی کافر ہوتا یا مشرک ” ذکی “
جو مرے سرکار نہ آتے ہدایت کے لئے
بارہ بنکی(بھارت)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں