ترائیلے 0

ترائیلے

ترائیلے

احمد وکیل علیمی دوردرشن اردو نیوز کولکاتا

آداب ِ روابط
اُٹھ گیا ہے ترا اعتبار اب
یہ تو آداب رشتہ نہیں ہے
بن کے پھرتے ہو تم اشتہار اب
اٹھ گیا ہے ترا اعتبار اب
تجھ سے کیوں نہ رہیں ہوشیار اب
کچھ کہوں میرا حصہ نہیں ہے
اٹھ گیا ہے ترا اعتبار اب
یہ تو آداب رشتہ نہیں ہے

اُمّ کی گمشدگی
اُم جب سے مری گُم ہوئی ہے
آج تک تیرگی جاں گزی ہے
روشنی گھر کی گم صم ہوئی ہے
اُمّ جب سے مری گم ہوئی ہے
پھر کہاں گھر میں اب دھُم ہوئی ہے
سارے بیٹوں کی یہ بے بسی ہے
امّ جب سے مری گم ہوئی ہے
آج تک تیرگی جاں گزی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں