جو 60 سال میں نہیں ہو سکا، مودی نے 8 سال میں کر دکھایا 0

کچھ پڑوسی ممالک نے جموں کشمیر اور لداخ میں G20اجلاس کی میزبانی روکنے کی بے حد کوشش کی / انوراگ ٹھاکر

سرینگر /19اگست / کچھ پڑوسی ممالک کی جانب سے جموں کشمیر اور لداخ میں G20اجلاس کی میزبانی روکنے کی کوشش کی گئی کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ایسی حرکتوں کے باوجود بھی ہم لداخ میں اجلاس خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک نئے ہندوستان کے ابھرنے کی تصویریں دیکھ سکتے ہیں جس کی تقدیر وزیر اعظم نریندر مودی تشکیل دے رہے ہیں۔سی این آئی کے مطابق وارانسی میں Y20 سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر انوراگ ٹھا کر نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی G20صدارت کو ملک بھر کے سینکڑوں اسکولوں اور کالجوں میں لے جایا ہے اور عالمی ایجنڈے کی تشکیل میں نوجوانوں کی شرکت کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا ’’جب ہم لداخ اور جموں و کشمیر گئے تو کچھ پڑوسی ممالک نے ایسا شور مچایا کہ وہاں پری سمٹ ہونے سے روکا جائے۔ لیکن، اسے روکنے کی کوششوں کے باوجود میٹنگ بہت کامیاب رہی۔ ‘‘انہوں نے کہا ’’جموں کشمیر اور لداخ میں یہ ایک ’بہت زیادہ کامیاب پروگرام‘ثابت ہوا جس میں دنیا بھر سے نوجوانوں کی شرکت دیکھنے میں آئی‘‘۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت نے عمر بھر لوگوں کو متاثر کیا اور رہنمائی کی۔ ملک ایک نئی سمت کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے گزشتہ نو سالوں میں ملک میں اختراعات اور تحقیق کو فروغ دینے کیلئے اسٹینڈ اپ انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا جیسی نوجوانوں پر مبنی کئی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ٹھاکر نے اپنی افتتاحی تقریر کے دوران کہا’’ہماری G20 صدارت کو اقدار کی ہماری بھرپور ٹیپسٹری کے فلسفے کی بنیاد بنانا ہے ‘واسودھائیو کٹمبکم’، جو اس اخلاق کے ساتھ گونجتاہے کہ دنیا ایک واحد خاندان ہے۔ یہ گہرا جذبہ ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘کے ہمارے رہنما فلسفے کو سمیٹتا ہے‘‘۔مرکزی وزیر نے کہا، ’’ہم ایک نئے ہندوستان کے ابھرنے کی تصویریں دیکھ سکتے ہیں جس کی تقدیر وزیر اعظم نریندر مودی تشکیل دے رہے ہیں۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں