ہندوستان چاند پرپہنچ کر عالمی طاقت بننے کا پہلا قدم 0

ملک میں جن دھن کھاتوں کی کل تعداد 50 کروڑ کا ہند سہ پار کرنا ایک اہم سنگ میل / وزیر اعظم مودی

سرینگر /19اگست /ملک میں جن دھن کھاتوں کی کل تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 50کروڑ کا ہند سہ پار کرنا ایک اہم سنگ میل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ان میں سے آدھے سے زیادہ اکاؤنٹس ہماری ناری شکتی کے ہیں۔ دیہی اور نیم شہری علاقوں میں 67فیصدی اکاؤنٹس کھولنے کے ساتھ، ہم اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ مالی شمولیت کے فوائد ہمارے ملک کے ہر کونے تک پہنچیں۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو جن دھن کھاتوں کی تعداد کے 50 کروڑ کے ہندسے کو عبور کرنے کے کارنامے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ان میں سے آدھے سے زیادہ اکاؤنٹس خواتین کے ہیںسماجی ویب سائٹ ’ایکس ‘‘ پر پوسٹ کرتے ہوہئے وزیر اعظم مودی نے لکھا ’’ملک میں جن دھن کھاتوں کی کل تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ،50کروڑ کا ہند سہ پار کرنا ایک اہم سنگ میل ہے ‘‘۔انہوں نے مزید لکھا ’’ملک میں جن دھن کھاتوں کی کل تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، ان میں سے 56 فیصد خواتین کے ہیں‘‘۔خیال رہے کہ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ان میں سے تقریباً 67 فیصد اکاؤنٹس دیہی اور نیم شہری علاقوں میں کھولے گئے ہیں۔اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا’’یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ان میں سے آدھے سے زیادہ اکاؤنٹس ہماری ناری شکتی کے ہیں۔ دیہی اور نیم شہری علاقوں میں 67فیصدی اکاؤنٹس کھولنے کے ساتھ، ہم اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ مالی شمولیت کے فوائد ہمارے ملک کے ہر کونے تک پہنچیں‘‘۔وزارت خزانہ نے کہا کہ جن دھن کھاتوں میں کل جمع رقم 2.03 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے جبکہ ان کھاتوں کے ساتھ تقریباً 34 کروڑ روپے کارڈ مفت جاری کیے گئے ہیں۔مودی حکومت نے سال 2014 میں جن دھن بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر ملک گیر مشق شروع کی تھی تاکہ مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے، جس کا مقصد غریبوں کیلئے براہ راست فائدہ کی منتقلی سمیت بہت سی مالی خدمات کی میزبانی کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں