ڈیسک
یوم آزادی کے موقعے پر حکومت کی جانب سے ندائے کشمیر کے 6صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا جس کیلئے ادارہ اُنہیں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہے۔ واضح رہے کہ یوم آزادی کےموقعے پر ہفت روزہ ندائے کشمیر سے جڑے صحافیوں جن میں ساگر رفیق انچارج سوشل میڈیا ،فیاض جمال بٹ کولگام، محمد الطاف بٹ لولاب، میر شبیر ہندوارہ، عمر افضل بانڈی پورہ اور عادل نذیر کولگام شامل ہیں۔ ندائے کشمیر کی اس ٹیم کو ایوارڈ ملنے پر سماج سے جڑے کئی سیاسی، ادبی اور سماجی تنظیموں نے ندائے کشمیر آفس کو فون کرکے مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقعہ پر ندائے کشمیر کے مدیر اعلیٰ معراج الدین فراز نے بھی اپنے ساتھیوں کو ایوارڈ پانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جس طرح اس سال ادارے سے وابستہ افراد کو اُن کی بہترین کارکردگی پر حکومت کی جانب سے عزت افزائی کی گئی ہے وہ اسی تن دہی اور لگن سے کام کرتے رہیں گے اور ادارے کا نام روشن کریں گے۔ اس موقعے پر بیورو چیف سائوتھ کشمیر تنہا ایاز نے بھی اپنے ساتھیوں کو ایوارڈ حاصل کرنے پر اُنہیں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ علاوہ ازیں مدیر اعلیٰ نے انڈیا فیکٹس کی مسکان چودھری کو بھی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔