محکمہ اسکولی تعلیم جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر پھیروبدل 0

محکمہ اسکولی تعلیم جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر پھیروبدل

133ہیڈماسٹروں اور2زونل ایجوکیشن افسروں کا تبادلہ

سری نگر:۸۱، اگست/ محکمہ اسکولی تعلیم نے جمعہ کے روز جموں خطے اورکشمیر وادی میں 133ہیڈماسٹروں اور2زونل ایجوکیشن افسروں کے تبادلے ونئی جگہوں پرتعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ۔جے کے این ایس کے مطابق اس سلسلے میں حکومت کے پرنسپل سیکرٹری برائے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار (IRS)کادستخط شدہ ایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر 241-JK(EDU)آف 2023،بتاریخ18،اگست2023جاری کیاگیاہے۔تبادلوں وتعیناتیوں سے متعلق حکومتی آرڈر میں ٹرانسفر پالیسی 2023زیر جی اؤ نمبر 103-JK(EDU)آف 2023بتاریخ24 اپریل 2023اور 26اپریل2023کو جاری کردہ نوٹیفکیشن زیر نمبر 01-JK(EDU)آف2023کاحوالہ دیاگیا ہے ۔آرڈر کے آغازمیں لکھاگیا ہے کہ انتظامیہ کے مفاد میں محکمہ اسکولی تعلیم میں تعینات ہیڈماسٹروں بشمول ہیڈمسٹرس اورانکے برابر افسروں کے تبادلوں ونئی جگہوں پرتعیناتیوںکاحکم دیاجاتاہے ،جس کافوری طور پراطلاق ہوگا۔حکم نامے میں کہاگیاہے کہ تبادلے کے عمل میں آنے والے سبھی ہیڈماسٹروں وغیرہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ تعیناتیوںکی نئی جگہوںاوردفتروں میں بلاتاخیررپورٹ کریں ،اور یہ کہ تبدیل ہونے والے ہیڈماسٹروں اور دیگرایسے افسروںکے حق میں کوئی Leave یاچھٹی منظور نہیں کی جائےگی ،اورجوکوئی بھی متعلقہ ملازم حکم عدولی کرے گایاکہ نئی جگہوں پررپورٹ نہیں کرے گا،اُس کوڈیوٹی سے غیرحاضر تصور کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں