اوڑی میںہتھیاروں کی اسمگلنگ ،2 گروہوں کاپردہ فاش 0

اوڑی میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ ،2 گروہوں کاپردہ فاش

الگ الگ کارروائیوں میںلشکرکے8معاون کار گرفتار

بارہمولہ :۸۱، اگست/ سیکورٹی فورسز نے سرحدپار سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث 2 گروہوں کاپردہ فاش کرتے ہوئے بارہمولہ ضلع کے سرحدی علاقے اوڑی میں لشکر طیبہ سے وابستہ8 معاونین کو گرفتار کیا۔جے کے این ایس کے مطابق سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس بارہمولہ امود اشوک ناگپورے نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بارہمولہ ضلع کے مختلف علاقوں سے ملزمان پاکستان میں مقیم دہشت گرد ہینڈلرز کی ایماءپر اسلحہ اور گولہ بارود کی سرحد پار اسمگلنگ میں ملوث تھے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کےلئے لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کو اس کی فراہمی و تقسیم میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں اوڑی کے علاقے میں گروپ کے2 ماڈیولز کا پردہ فاش کیا۔تفصیلات بتاتے ہوئے، ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے نے بتایا کہ 8 اگست کو بارہمولہ پولیس اور فوج کی 16 سکھ لائی ریجمنٹ کی مشترکہ فورسز نے گشت اور چورونڈا اوڑی میں علاقے کے تسلط کے دوران ایک مشتبہ شخص کو دیکھا جو علاقے میں گھوم رہا تھا۔انہوںنے بتایا کہ مشکوک حالت میں گھومنے والے شخص نے گشت کرنے والی پارٹی کو دیکھتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اسے تدبیر سے پکڑ لیا گیا۔اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس سے2 دستی بم برآمد ہوئے اور اسکو گرفتار کیا گیا۔ بعدازاں اس کی شناخت شوکت علی اعوان ساکن چورنڈہ اوڑی کے طور پر ہوئی۔ ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے کاکہناتھاکہ مزید پوچھ گچھ کے دوران گرفتارشخص نے اپنے ساتھیوں احمد دین ساکنہ چرونڈا اوڑی اور محمد صادق کھٹانہ کے نام بتائے جن سے پوچھ گچھ کی گئی اور ان کے انکشاف پر ان کے قبضے سے2دستی بم، ایک چائنیز پستول، ایک پستول میگزین اور4 زندہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک الگ کارروائی میں11 اگست کو بارہمولہ پولیس اور فوج کی 16 سکھ لائی ریجمنٹ کی مشترکہ فورسز نے پوواریاں تھجل ا ±وڑی میں ناکے کی چیکنگ کے دوران ماروتی سوئفٹ گاڑی زیر نمبرCHO1D-9588 کو رکنے کا اشارہ کیا جو تھجل سے ا ±وڑی کی طرف آرہی تھی۔ایس ایس پی بارہمولہ کے مطابق گاڑی کو روکا گیا تاہم ڈرائیور اور گاڑی میں سوار دیگر4 افراد نے ناکہ پارٹی سے اصرار کیا کہ انہیں بعض طبی ایمرجنسیوں کی وجہ سے ہسپتال جانے کی اجازت دی جائے جس پر ناکہ پارٹی کو ان کے بارے میں شک ہوا۔ناکہ پارٹی نے فوری طور پر گاڑی کی تلاشی شروع کی اور تلاشی کے دوران 4ہینڈ گرینیڈ، 2 پستول، 2 پستول میگزین،10 زندہ راو ¿نڈز اور 50 ہزار نقدی برآمد ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ کار کے ڈرائیور اوردیگر چار افراد کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا، جن کی شناخت بعد میں تارزو سوپور کے اختربٹ، چرونڈا ا ±وڑی کے محمد اسلم کھٹانہ، جبلا ا ±وڑی کے منیر احمد، کرانکشیون سوپورکے مدثر یوسف گوکنو اور ہردوشیوا کے بلال احمد ڈار کے طور پر کی گئی۔پولیس نے کہا کہ انڈین آرمس ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن اڑی میں مقدمات درج کیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں