گورنرنے کیا’ پشمینہ‘ سیریلکے پہلے دن کے شوٹنگ کا افتتاح 0

گورنرنے کیا’ پشمینہ‘ سیریلکے پہلے دن کے شوٹنگ کا افتتاح

نئی فلم پالیسی کے300 سے زیادہ فلموں اورٹی وی اور سیریلوں کی شوٹنگ:منوج سنہا

سری نگر:۸۱، اگست: : جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کویہاں’زیرؤبرج ‘ پرنئے ٹی وی سیریل’ پشمینہ‘ کے پہلے دن کے شوٹنگ کا افتتاح کیا۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کیمیا فلمز اور سونی سب کے نئے شو ’پشمینہ‘کے پہلے دن کی شوٹنگ کا افتتاح کیا۔انہوں نے سپنا اور سدھارتھ ملہوترا اور پوری ٹیم کےلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں فلمی سیاحت کی بحالی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے کیونکہ2 سال قبل نئی فلم پالیسی کے آغاز کے بعد 300 سے زیادہ فلموں اور سیریلز کی شوٹنگ کی گئی ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ فلمی سیاحت جموں و کشمیر میں ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ایک بڑا محرک ہوگا۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ2 سال قبل جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ایک نئی فلم پالیسی کا آغاز کیا تھا،اورجموں وکشمیر ایک بار پھر پسندیدہ فلم کی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ1980 کا وہ دور واپس آ رہا ہے جب کشمیر میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ ہوئی تھی۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ آج انہوں نے ٹی وی سیریل پشمینہ کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ فلمی سیاحت کا احیاءجموں و کشمیر کی معیشت کو ترقی دینے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں