سوپورمیں میونسپل کونسلروں کاADCآفس میں احتجاج 0

سوپورمیں میونسپل کونسلروں کاADCآفس میں احتجاج

مختلف ترقیاتی کاموں کےلئے مختص فنڈس Lapseہونے کامعاملہ

سوپور:۷۱، اگست : سوپور کے میونسپل کونسلروںنے جمعرات کو یہاںمختلف ترقیاتی کاموں کےلئے مختص فنڈس کے Lapseہونے کیخلاف پُرامن احتجاج کیا ۔اس موقعہ پرصدر میونسپل کونسل سوپور مسرت رسول کار نے کہاکہ میونسپل کونسل سوپور اوردیگرسرکاری محکموں کے عدم تعاون کی وجہ سے رقومات کو مقررہ وقت میں استعمال نہیں کیا جاسکا،جو عوام کیساتھ بڑی ناانصافی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق میونسپل کونسل سوپور کی صدر مسرت رسول کار نے جمعرات کو یہاں سوپور کے تمام کونسلروں کے ساتھ اےڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور کے دفتر میں جمع ہوکر میونسپل کونسل سوپور اوردیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے عدم تعاون کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔انہوںنے الزام لگایاکہ سرکاری محکموں بشمول میونسپل کونسل کی سردمہری کی وجہ سے سوپور میں مختلف ترقیاتی کاموں کےلئے مختص فنڈز Lapse ہو گئے۔مسرت رسول کارنے کہاکہ اگر فنڈس کوبروقت استعمال کیاجاتا توسوپور قصبہ میں ترقیاتی عمل اور بنیادی شہری سہولیات کوایک نئی جہت ملتی اوریہاں شہری سہولیات میں کافی حدتک بہتری آجاتی ۔مسرت کار، جو احتجاج کی قیادت کر رہی تھیں، نے بعدازاں ا اےڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور ایس اے رینا کو میونسپل کونسل سوپور سے متعلق مختلف مسائل کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔معلوم ہواکہ صدر میونسپل کونسل سوپور مسرت رسول کار کی شکایات سننے کے بعد، اے ڈی سی سوپور نے اُنہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کو ضلع سطح کے حکام اورمتعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں