کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے کثیر لسانی حسینی مشاعرے کا انعقاد 0

کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے کثیر لسانی حسینی مشاعرے کا انعقاد

سرکردہ شعراء نے امام عالی مقام علیہ السلام کے تئیں گل ہائے عقیدت نچھاور کئے

سرینگر/ ندائے کشمیر/جمیل انصاری/
محرم الحرام کے متبرک ماہ کے ہوتے ہوئے جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کی طرف سے ’’محرم سپیشل‘‘ سیریز کے تحت ٹیگور ہال سرینگر میں آج کثیر لسانی حُسینی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرے کی صدارت پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی، جبکہ سلطان الحق شہیدی، علی شیدا اور انچارج آفیسر ڈیویژنل آفس کشمیر کلچرل اکیڈیمی ڈاکٹر فاروق انوار مرزا بھی ایوانِ صدارت میں تشریف فرما تھے۔ فاروق انوار مرزا نے اپنے استقبالیہ میں شعراء کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کلچرل اکیڈیمی اپنے معرضِ وجود میں آنے کے زمانے سے ہی حُسینی مشاعرے اور مجالس کا انعقاد کرتاآیا ہے اور یہ سلسلہ آئیندہ بھی جاری رہے گا۔ مشاعرے میں جن شعراء کرام نے امام عالی مقام حضرت امام حُسین علیہ السلام اور اُن کے جانثاروں کے تئیں اپنا منظوم خراج پیش کیا اُن میں، محمد زمان آزردہ، سلطان الحق شہیدی، علی شیدا، ظریف احمد ظریف، رفیق راز، شوکت انصاری، شمشاد کرالہ واری، غلام حسن غمگین، امداد ساقی،حسن انظر، گلزار جعفر، ایوب صابر، نادر احسن، اشرف عادل، شفیع شاداب، تنویر طاہر، عبدالرحمان سکندر، شاہدہ بانو، سید عباس جوہر، غضنفر علی شہباز شامل ہیں۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض مقبول ساجد نے انجام دئے جبکہ شعبہ کشمیری کے ایڈیٹر جاوید اقبال نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ تقریب میں ان کے علاوہ سلیم سالک، سلیم ساگر، جمیل انصاری، سلیم یوسف، دلشاد مصطفی، شفاعت شیدا ،غلام حسین شاداب بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں