تقریب میں کئی نامور شعراء کی شرکت 0

ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کی جانب سے پلوامہ میں ادبی تقریب منعقد

تقریب میں کئی نامور شعراء کی شرکت

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز

ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کی جانب سے گورنمنٹ خواتین ڈگری کالج پلوامہ میں ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کئی نامور شعراء نے شرکت کی تقریب کی صدارت کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر معراج الدین شاہ نے کی ساہتیہ اکادمی کشمیری بورڈ کے کنوینر پروفیسر شاد رمضان تقریب کے میزبان اور پلوامہ کے نامور قلمکار رشید راشد مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں کالج میں زیر تعلیم طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران رشید راشد نے اپنا افسانہ پیش کیا۔ تقریب کی دوسرے نشست میں ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام ہوا جس میں مدو کئے گئے کئی نامور شعراء جن میں غلام محمد دلشاد ،رشید صدیقی سکندر ارشاد ،شکیل آزاد اور عبدالرحمان فدا شامل ہیں نے اپنا کلام پیش کیا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر گلزار احمد نے انجام دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں