13000 کروڑ روپے مالیت کی وزیراعظم وشوکرما اسکیم کو منظوری 0

13000 کروڑ روپے مالیت کی وزیراعظم وشوکرما اسکیم کو منظوری

مرکزی کابینہ نے دکھائی کچھ اہم اسکیموں ،پروجیکٹوں ا ورمنصوبوں کو ہری جھنڈی

13000 کروڑ روپے مالیت کی وزیراعظم وشوکرما اسکیم کو منظوری

تقریباً 30 لاکھ روایتی دستکاروں اور کاریگروں کو فائدہ پہنچے گا:مرکزی وزیرمواصلات

14903 کروڑ روپے کی لاگت کے اتھ ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کی توسیع کو بھی منظوری

سری نگر:۶۱، اگست: : مرکزی کابینہ نے بدھ کے روزکچھ اہم اسکیموں ومنصوبوں کو ہری جھنڈی دکھادی ۔ مرکزی کابینہ نے بدھ کو 13000 کروڑ روپے مالیت کی پی ایم وشوکرما اسکیم کو منظوری دی ہے جس سے تقریباً 30 لاکھ روایتی دستکاروں اور کاریگروں کو فائدہ پہنچے گا، جن میں بُن کر، سونار، لوہار، کپڑے دھونے والے(دھوبی) اور حجام شامل ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اپنے یوم آزادی کے خطاب میں اس اسکیم کے بارے میں اعلان کیاتھا۔مرکزی وزیر مواصلات اشونی ویشنو نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد کہا کہ اسکیم کے تحت کاریگروں کو پہلی قسط میں ایک لاکھ روپے اور دوسری قسط میں2 لاکھ روپے کا سبسڈی والا قرض فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے مزید کہاکہ قرضے 5 فیصد کی رعایتی شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے۔منگل کو وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ یہ اسکیم 17 ستمبر کو وشوکرما جینتی پر شروع کی جائے گی۔اس دوران مرکزی کابینہ نے 14ہزار903 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کی توسیع کو منظوری دی۔ مرکزی وزیرمواصلات اشونی ویشنو نے کہا کہ کابینہ نے بدھ کو 14ہزار903 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کی توسیع کو منظوری دی۔موصوف وزیر نے کہا کہ توسیعی ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ اسکیم کے پچھلے ورژن کے تحت کئے گئے کاموں میں اضافہ کرے گا۔اشونی وشنو نے کہاکہ وزیر اعظم نے کابینہ کی میٹنگ میں14ہزار903 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 5.25 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو دوبارہ ہنر مند اور اعلیٰ تربیت دی جائے گی اور 2.65 لاکھ افراد کو آئی ٹی میں تربیت دی جائے گی۔انہوںنے مزید کہاکہ توسیعی ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کے تحت، نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن (این سی ایم) کے تحت مزید نو سپر کمپیوٹرز کو شامل کیا جائے گا۔موصوف مرکزی وزیر نے کہا کہ این سی ایم کے تحت پہلے ہی 18 سپر کمپیوٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں