گپکار الائنس میں رہ کرپی ڈی پی صدرخودکوسیاسی طور پرزندہ رکھناچاہتی ہے 0

گپکار الائنس میں رہ کرپی ڈی پی صدرخودکوسیاسی طور پرزندہ رکھناچاہتی ہے

370-35Aکاخاتمہ قانونی طورپرجموں وکشمیرکے لوگوں نے ا سے دل ودماغ سے تسلیم کیا/کوندرگپتا
سرینگر/ 16اگست/پیپلزالائنس کی آڑمیں اپنے آپ کومستحکم کادعویٰ کرنے والی پی ڈی پی زمینی سطح پرکہی بھی موجودنہیںہونے کاعندیہ دیتے ہوئے بی جے پی کے سینئرلیڈراور وزیراعلیٰ نے کہا 5 اگست کوجوفیصلہ لیاوہ جموںو کشمیرکے لوگوں کے بھلائی کے لئے لئے لیاگیا۔خصوصی درجے کی وجہ سے جموںو کشمیرمیں جمہوریت چندخاندان وںتک محدودہوکررہ گئی تھی عام انسان کوراحت کہی سے نہیںمل پارہی تھی ۔پچھلے چار برسوں کے دوران جموں و کشمیرمیںزمینی سطح پربدلاؤدکھائی دے رہاہے اور جس طرح سے لوگ ترنگاریلیوں میں شریک ہوئے وہ اس بات کاثبوت ہے کہ جموںو کشمیرکے لوگوں نے پانچ اگست کے فیصلے کودل اوردماغ سے تسلیم کیاہے ۔اے پی آئی نیوزکے مطابق سپریم کورٹ آف انڈیاکے احاطے میں پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی کی جانب سے دیئے گئے بیان پرپلٹ وارکرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈراور سابق نائب وزیراعلی نے کہاکہ پی ڈی پی صدر پیپلزالائنس کی آڑمیں چھپ کر خودکومضبوط مستحکم تصورکررہی ہے۔ 2018میں پی ڈی پی کاوجود ختم ہورہاہے اوریہ پارٹی اب جموں و کشمیرمیں چندلوگوںتک محدودہوکررہ گئی ہے۔ انہوںنے کہا سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پرایک کام پرتنقید کررہی ہے اوراس سے جموںو کشمیرمیں کچھ اچھادکھائی نہیں دے رہاہے سابق نائب وزیراعلیٰ نے کہاپچھلے چاربرسوں کے دوران جموں وکشمیرمیںامن اورتعمیروترقی کے ایک نئے دورکاآغازہوچکاہے اورجموں کشمیرکے عوام نے پی ڈی پی این سی اورکانگریس کواپنے دل ودماغ سے نکال دیاہے اب یہ تینوںخاندان جموںو کشمیرکے عوام میں اپنی شناخت برقراررکھنے کے لئے ایسے بیانات دے رہے ہے جسے لوگوںکوگمراہ کیاجاسکے ۔انہوںنے کہا5اگست 2019کو جوفیصلہ کیالوگوں نے ا سے دل اوردماغ سے تسلیم کیا۔جموں و کشمیرکے لوگ روز گار اور ترقی کے متلاشی ہے۔ لوگوں کے تعاون سے ہی امن قائم ہوا ہے عسکریت آخری ہچکولے کھارہی ہے علیحدگی پسندی کاجنازہ نکل چکاہے اورلوگ ترقی اورامن میں یقین رکھتے ہے ۔سابق نائب وزیراعلیٰ نے پی ڈی پی صدرکوہدف تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ملک دشمن پراپگنڈے کوفروغ دے رہی ہے تاہم اسکی یہ کوشش کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوگی۔ جموںو کشمیرکے لوگوں نے انہیں مستردکردیاہے اب بے بنیا داور گمراہ کن بیانات دینے سے اس سے کچھ بھی حاصل ہونے والانہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں