جموں وکشمیر میں اگرحالات بہترہے تو پھرالیکشن کیوں نہیں 0

جموں وکشمیر میں اگرحالات بہترہے تو پھرالیکشن کیوں نہیں

میک اَپ کرنے کی ضرور ت نہیں سپریم کورٹ آ ف انڈیاسے لوگوں کوکافی امیدیں /سجادغنی لون

سرینگر/ 16اگست/370-35Aکی سپریم کورٹ آ ف انڈیا میں شنوائی پراطمنان کااظہارکرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے سربراہ نے کہاکہ جموں و کشمیر کے حوالے سے لپسٹک پاوڈر اور میک اَپ کی باتیں کی جارہی ہے اگرحالات قابو میں ہے بہتر ہے توپھر اسمبلی الیکشن کیوں نہیں کرائے جارہے ہے ۔عوامی حکومت ہی لوگوںکے مسائل حل کرانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہے۔ اے پی آ ئی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف انڈیاکے کورٹ رو م میں 370-35Aکی شنوائی کے دوران عدالت عظمیٰ کے احاطے میں ذررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگوکرتے ہوہے پیپلزکانفرنس کے سربراہ سجادغنی لون نے کہاکہ قانونی ماہرین کی جانب سے جس طرح عدالت عظمیٰ میں دلائل دیئے جارہے ہے اس سے ہم پرُامید ہے ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ آف انڈیاسیاسی بنیادوں پراپنافیصلہ صارنہیں کرسکتی ہے بلکہ آئین کے تابع رہ کرفیصلہ سامنے لاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر کاعوام عدالت عظمیٰ سے پرُامید ہے اورانہیں انصاف ملنے کی امید ہے ۔انہوں نے کہاکہ غیرقانونی اورغیرآئینی طریقے سے مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر کاخصوصی درجہ ختم کرکے لوگوں کے جزبات احساسات کوٹھہیس پہنچایاْ۔انہوںنے مرکزی سرکارکی جانب سے پیش کئے گئے بیان حلفی کوبے معنی قراردیتے ہوئے کہاکہ عدالت نے پہلے ہی یہ بات واضح کردی ہے وہ آئین کے دائرے میں رہ کرشنوائی کریگی ۔پیپلزکانفرنس کے سربراہ نے کہاکہ جموں و کشمیرکے حالت کے بارے میں لپ اسٹک اورمیک اَپ کی باتیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالت اگربہترہے تو پھرکیاوجہ ہے کہ اسمبلی الیکشن نہیں کرائے جاتے ہے ۔انہوں نے کہا جس کسی کی بھی سرکار بنے وہ عوام کی خدما اورلوگوں کے مسائلکر کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہے۔ انہوں نےکہا الیکشن کمشن آف انڈیا کواسکاسنجیدہ نوٹس لیناچاہئے او رایسی کیاوجوہات ہے کہ جموں و کشمیرکے لوگوں کواسمبلی الیکشن سے محروم رکھاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیرکے لوگوں کی بات غیرریاستی کررہے ہے اوراسے بڑاالمیہ اورکیاہوسکتاہے جس مہاراجہ کے جنم دن کے موقعے پرتعطیل کااعلان کیاگیا۔اس مہاراجہ کی ریاست کوٹکڑوں میں بانٹا گیا۔پیپلزکانفرنس کے سربراہ نے کہا کہ عدالت عظمی سے جموں کشمیرکے لوگوں کوضرور انصاف ملے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں