سال رواں میں پاکستان کی طرف سے دراندازی کی 99 فیصد کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا 0

متوفی کے ورثا اور حاضرسروس پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کی راحت رسانی

ڈی جی پی نے دی1.08 کروڑ روپے کے فلاحی قرض کو منظوری

شادی،تعلیم اور دیگرگھریلوکاموں کیلئے1.60 کروڑ کی خصوصی فلاحی ریلیف بھی منظور

سری نگر:۶۱، اگست: : جموں و کشمیر کے پولیس اہلکاروں کے لئے پولیس ہیڈ کوارٹر کے فلاحی اقدامات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے85 پولیس اہلکاروں کے حق میں 1.08 کروڑ روپے سے زیادہ کے فلاحی قرضوں کی منظوری دی ہے تاکہ ان کی فوری مالی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں مزید کہاکہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے متوفی پولیس اہلکاروں اورایس پی او کے لواحقین کے حق میں 1.60 کروڑ روپے کی خصوصی فلاحی ریلیف بھی منظور کی ہے۔ 29 پولیس اہلکاروں کے حق میں ایک ایک لاکھ روپے کا فلاحی قرضہ منظور کیا گیا ہے جبکہ 47 پولیس اہلکاروں کے حق میں1.50 لاکھ روپے ان کی اپنی شادی یا اپنے بچوں بچیوں کی شادی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔ 4 پولیس اہلکاروں کو ان کے بچوں کی اعلیٰ وپیشہ ورانہ تعلیم کے لئے1.5 لاکھ روپے کا فلاحی قرض فراہم کیا گیا ہے۔ بہن کی شادی اور ان کے بچوںکے ختنہ واکھنڈ پاتھ کے مالی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے 5 پولیس اہلکاروں کے حق میں 50 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ رقم سنٹرل پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور کی گئی ہے۔پولیس اہلکاروں کو منظور شدہ فلاحی قرضہ قابل واپسی ہے اور بغیر کسی سود کے ان کی تنخواہوں سے ماہانہ اقساط میں وصول کیا جاتا ہے۔دریں اثناءڈی جی پی نے مرنے والے اہلکاروں ایس آئی جتیندر سنگھ، ہیڈکانسٹیبل فاروق احمد،سیلکشن گریڈ امیت کمار، سیلکشن گریڈ شبیر احمد، یلکشن گریڈ عاشق حسین، کانسٹیبل یش پال اور پیروکار مرلی لال جو سروس کے دوران انتقال کر گئے ہیں، کے زیر کفالت افراد وقانونی ورثاءکے حق میں22 لاکھ روپے کی خصوصی فلاحی ریلیف بھی منظور کی ہے۔۔اس رقم میں سے ایک ایک لاکھ روپے پہلے ہی خاندانوں/قانونی ورثا کو آخری رسومات ادا کرنے کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے ان کے متعلقہ یونٹوں واضلاع کے ذریعے فوری امداد کے طور پر ادا کر دیے گئے تھے۔ مالی امداد پولیس ویلفیئر فنڈ سے دی گئی ہے۔پولیس ہیڈ کوارٹر مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت جموں و کشمیر پولیس کے تمام رینک بشمول شہید پولیس اہلکاروں کے وارڈز اور شہید ایس پی اوز کے وارڈز کو مدد فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں