ہندوستان چاند پرپہنچ کر عالمی طاقت بننے کا پہلا قدم 0

ہندوستان کوترقی کی راہ پرڈالنے میں اٹل جی کااہم کردار

واجپائی کو وزیراعظم مودی،منوج سنہا اور دیگرلیڈران کاخراج

سری نگر:۶۱، اگست : وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو بی جے پی کے رہنمااورسابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہندوستان کو ان کی قیادت سے بہت فائدہ ہوا۔جے کے این ایس کے مطابق سابق وزیر اعظم واجپائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ واجپائی جی نے ہندوستان کی ترقی کو بڑھانے اور اسے 21ویں صدی میں وسیع شعبوں میں لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ میں ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں کے ساتھ پونیہ تیتھی یعنی یوم وصال پر شاندار اٹل جی کو خراج عقیدت پیش کرنے میں شامل ہوں۔ادھرجموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں ایک عظیم سیاستدان قرار دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ عظیم سیاستدان اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی پنی تیتھی یعنی یوم وفات پر خراج عقیدت۔انہوں نے کہا کہ اٹل جی کا ویژن، ان کی حکمت اور ان کے نظریات ہمیں ترقی کی راہ پر گامزن اور رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہمیں ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، سر اونچے رکھے ہوئے ہیں، دل فخر سے پھولے ہوئے ہیں، ہمیں مل کر مارچ کرنا ہے۔بی جے پی کے پہلے وزیر اعظم، واجپائی کو پارٹی کو اس کی بنیاد سے زیادہ مقبول بنانے اور چھ سال تک کامیابی کے ساتھ مخلوط حکومت چلانے کا سہرا جاتا ہے، جس کے دوران انہوں نے اصلاحات کو آگے بڑھایا اور بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا۔ان کا انتقال16اگست2018 میں93 سال کی عمر میں ہوا۔صدر دروپدی مرمو ،اسپیکر اوم برلا،چیئرمین راجیہ سبھا،مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ،وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور دیگر کئی مرکزی وزراءکے علاوہ حزب اقتدار اورحزب اختلاف کے رہنماؤںنے بھی اٹل بہاری واجپائی کواُن کی پانچویںیوم وفات پر شاندار خرج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں