پونچھ میں حادثہ، ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق 0

کپواڑہ میں ٹکر سے اسکوٹی سوار ہلاک

سرینگر/16اگست/کپوارہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک سیکوٹی سوار لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ پولیس نے اس معاملے میںرپورٹ درج کرلی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک 42 سالہ شخص، جو اسکوٹی پر سوار تھا، کپواڑہ ضلع کے بوہامہ علاقے میں مبینہ طور پر ایک سومو گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک اسکوٹی (JK05 7327) اور ایک سومو گاڑی (JK01W 4834) آپس میں ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں اسکوٹی سوار کو شدید چوٹیں آئیں۔اسکوٹی سوار کو ایس ڈی ایچ کپوارہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے تاکہ تحقیقات کی جا سکیں۔اہلکار نے متوفی کی شناخت سیور ٹھنڈی پورہ کے محمد مقبول گنائی کے بطور کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں