ملک میں1 لاکھ 61ہزار 386نئے کیس رپورٹ 93

کورونا وائرس کے ہلاکت خیز وار جاری

مزید7افراد زندگی کی جنگ ہار گئے
سرینگر؍جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔جمعہ کو مزید افراد مختلف اسپتالوں میں دوران علاج زندگی کی جنگ ہار گئے ۔اس طرح جموں وکشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 453ہوگئی ۔صوبہ کشمیر میں اموات کی تعداد420ہوگئی جبکہ جموں صوبے میں یہ تعداد33ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق مہلک وبا (کووڈ۔19) نے جمعہ کو وادی کشمیر میں مزید7افراد کی جان لی ۔ از جان ہونے والوں میں سوپور کی ایک60 سالہ خاتون، اونتی پورہ کا ایک55سالہ شہری،سرنل اننت ناگ کی ایک65سالہ خاتون،حول سرینگر کا ایک65سالہ شہری،ایچ ایم ٹی سرینگر کا ایک60سالہ شہری،ڈلگیٹ سرینگر کی ایک65سالہ خاتون اور حول سرینگر کا65سالہ شہری شامل ہیں۔حکام کے مطابق سوپور کی60سالہ خاتون کو31جولائی کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ نمونیا ،ذیابطیس سمیت کئی امراض میں مبتلاء تھی اور جمعرات کی شب انتقال کرگئیں ۔ حکام کے مطابق اسی طرح اونتی پورہ کے55سالہ شہری کو بھی31جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور یہ مریض جمعہ کو زندگی کی جنگ دوران علاج ہار گیا ۔حکام کے مطابق سرنل اننت ناگ کی65سالہ خاتون کو6اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور یہ بھی جمعہ کو انتقال کرگئیں ۔ جی ایم سی سرینگر کے حکام کے مطابق ایچ ایم ٹی سرینگر کے 60سالہ شہری کو 3اگست کواسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا ،جہاں وہ جمعہ کو زندگی کی جنگ ہار گیا ۔حکام کے مطابق ڈلگیٹ سرینگر کی65سالہ خاتون کو 5اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا ،وہ نمونیا ،ذیابطیس سمیت کئی امراض میں مبتلاء تھی اور جمعہ کو اسپتال میں دوران علاج زندگی کی جنگ ہار گئیں ۔سی ڈی اسپتال کے مطابق حول سرینگر کے65سالہ شہری جمعہ کو انتقال کرگیا ،جس کا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا ۔انہوں نے کہا کہ دوسری رپورٹ مذکورہ مریض کی نگیٹیو آئی تھی ،لیکن تیسری رپورٹ آنا باقی ہے ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ179بتالین سے وابستہ 32سالہ سی آر پی ایف اہلکار جوکہ سوپور میں تعینات تھا کی موت سکمز میں ہوئی کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے ۔اس طرح جموں و کشمیر میں مہلک وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر453ہوگئی جبکہ صوبہ کشمیر میں اموات کی تعداد420اور صوبہ جموں میں کورونا ہلاکتیں 33ہوگئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں