ڈگری کالج پونچھ میں جشنِ آزادی کے سلسلہ میں سرگرمیاں جاری 0

ڈگری کالج پونچھ میں جشنِ آزادی کے سلسلہ میں سرگرمیاں جاری

این ایس ایس و این سی سی کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی سرگرمیوں میں پیش پیش

پونچھ/ندائے کشمیر/ماجد چوہدری /

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں بھی ملک بھر کی طرح آزادی کا امرت مہااتسو کے تحت امسال وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی جانب سے ” میری مٹی میرا دیش ” کے ہندوستان کی آزادی میں شامل متوالوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی غرض سے ایک عہد لیتے ہوئے آزادی کا جشن منانے کی شروعات کی تھی جس کے تحت محکمہ تعلیم و اعلٰی تعلیم سے طلباء کے اشتراک سے سرگرمیاں کر آزادی کا امرت مہااتسو منانے کے احکامات صادر کیے تھے جس میں ڈگری کالج پونچھ جو ہمیشہ اسطرح کی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتا ہے اس نے بھی پانچ اگست سے ہی مختلف سرگرمیوں کا آغاز اس ضمن میں کیا تھا جس میں آج ایک مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کروایا جس بہترین کارکردگی کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا جبکہ اس کے علاوہ قومی ترانے کا مقابلہ و دیگر مقابلوں کا انعقاد کر فاتحین کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔
پروگرام پرنسپل شری کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ پروفیسر ڈاکٹر جسبیر سنگھ کی زیرِسرپرستی میں منعقد کروائے جارہے ہیں جبکہ انکی مجموعی نگرانی پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کالس، ڈاکٹر لولین کور کیسر و مکیش کمار کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں