اپنے ہی بیٹے کےقتل کی کوشش میں باپ گرفتار 0

اپنے ہی بیٹے کےقتل کی کوشش میں باپ گرفتار

سرینگر/09اگست//وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے سونہ وار علاقے میں اپنے بیٹے کے قتل کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم کی شناخت محمود احمد وانی ولد نذیر احمد وانی ساکنہ سونہ وار سرینگر کے طور پر کی گئی، ایک پولیس اہلکار کے مطابق اس نے اپنے بیٹے (نام ظاہر نہیں کیا) کو تیز تکرار بحث کے بعد چاقو سے وار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں اس کی مجموعی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ہم نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 307 کے تحت 121/2023 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے”، اہلکار نے کہا کہ اس جگہ سے جرم کا ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں