لوگ بھول گئے کہ آرٹیکل 370 کیا تھا 0

لیفٹیننٹ گورنر نے پورے جموں کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

اس سال بھی بڑی تعداد میں لوگ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ایل جی

سرینگر/08اگست//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم سب کو ایک اکائی کے طور پر ’میری مٹی میرا دیش‘، ’ہر گھر ترنگا‘ اور جموں اور سری نگر میں ’ترنگا یاترا‘ کے کامیاب انعقاد کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس سال بھی بڑی تعداد میں لوگ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔سی این آئی کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج اعلیٰ انتظامی اور پولیس افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ جموں کشمیر میں جشن آزادی کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔میٹنگ میں چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری؛ انتظامی سیکرٹریز، اے ڈی جی پیز ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز اور سینئر افسران ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے یوم آزادی کی شاندار تقریب کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور سرکاری محکموں کی طرف سے منصوبہ بند مہمات اور پروگراموں کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم سب کو ایک اکائی کے طور پر ’میری مٹی میرا دیش‘، ’ہر گھر ترنگا‘ اور جموں اور سری نگر میں ’ترنگا یاترا‘ کے کامیاب انعقاد کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس سال بھی بڑی تعداد میں لوگ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔انہوں نے مزید ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ’’ہر گھر ترنگا ابھیان‘‘ کے تحت سرگرمیاں منظم کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے یوم آزادی کی تقریبات میں عام شہریوں، عوامی نمائندوں، یوتھ کلبوں، سول سوسائٹی، سیلف ہیلپ گروپس، این سی سی اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز، آرمی کے سابق فوجیوں، سابق فوجیوں، ممتاز شہریوں اور تعلیمی اداروں کی فعال شمولیت کو بھی کہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوم آزادی کی تقریب کوئی سرکاری تقریب نہیں بلکہ ملک کااہم ترین تہوار ہے جسے پورا معاشرہ یگانگت، ایک جذبے کے ساتھ مناتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ ثقافت کو شہداء پر مونوگراف بنانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے افسروں کو ممتاز عمارتوں، سیاحتی مقامات، سرحدی دیہاتوں پر ترنگا روشن کرنے اور قوم کی تعمیر میں تعاون کرنے والی سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں سرگرمیاں منعقد کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہداف کی تکمیل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں