99

اوڑی میں نابالغ بچہ جہلم میں ڈوب کر لقمہ اجل

سری نگر ، 06 اگست:ندائے کشمیر/
اوڑی میں کل ایک کمسن بچہ نہانے کےد وران جہلم میں ڈوب گیا جس کی لعش آج جہلم سے برآمد کی گئی۔ندائے کشمیر کے مطابق اوڑی میں کل ایک دس سالہ بچہ مومن جاوید ولد جاوید احمد چلکو گرمی کی شدت سے تنگ آکر سہ پہر کو جہلم میں نہانے گیاجہاں وہ نہانے کے دوران ڈوب گیا۔ ایس ڈی پی او نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 10سالہ بچے کا نام مومن جاوید ولد جاوید احمد چلکو ہے جو کل نہانے کے دوران جہلم میں ڈوب گیا اور آج اُس کی لاش جہلم سے برآمد کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جونہی کل اُنہیں بچے کے ڈوب جانے کی خبر ملی تو انہوںنے عملے میں متحرک کرتے ہوئے لاش کو جہلم سے باہر نکالنے کی کوششیں شروع کیں۔ جس میں پولیس اور سیول انتظامیہ کے علاوہ مقامی رضاکاروں نے بھی گہرے پانی میں جاکر نابالغ بچے کی لاش کو باہر نکالنے کی سخت کوششیں کیں۔ تاہم اجتماعی کوششوں کے بعد بالاخر آج یعنی جمعرات کو تمام کوششیں رنگ لائیں اور جہلم سے نابالغ بچے کی لاش نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ بعد میں تمام قانونی کاروائیاں عمل میں لاکر لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں