شاہین اب کون سی لیگ کھیلنے جارہے ہیں 0

شاہین اب کون سی لیگ کھیلنے جارہے ہیں

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو انٹر نیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لئے خصوصی اجازت مل گئی۔اطلاعات کے مطابق فاسٹ بولر کو صرف ایک ہفتے کے لئے لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے، شاہین آفریدی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ سیزن 2 میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال جنوری میں منعقد کیا جائے گا، جس میں پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر سمیت ٹیم کے معروف کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔گزشتہ ماہ دورہ سری لنکا سے شاہین آفریدی وائٹلیٹی بلاسٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے غیرملکی لیگز میں اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں