پاکستان کو ورلڈکپ کے لیے بھارت جانا چاہیے/ وہاب ریاض 0

پاکستان کو ورلڈکپ کے لیے بھارت جانا چاہیے/ وہاب ریاض

مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے ایک بار پھر اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ کے لیے بھارت جانا چاہیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سب کو مل بیٹھ کر کام کرنا چاہیے میرے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی پاکستان کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانا چاہی۔وہاب ریاض نے کہا کہ شیڈول سمیت ورلڈ کپ کے معاملات کو جلد فائنل کر لینا چاہیے ابھی بھی ورلڈ کپ میں وقت ہے بھارت چیزیں فائنل کرلے گا۔دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے اہم میچز ری شیڈول کردیے گئے۔کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ 12 اکتوبر کے بجائے 10 اکتوبر کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔ پاک سری لنکا میچ کا وینیو تبدیل نہیں کیا گیا ہے میچ حیدرآباد دکن میں ہی کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کا 10 اکتوبر کا میچ ڈے نائٹ ہوگا جبکہ 10 اکتوبر کو انگلینڈ بنگلا دیش کا میچ اب ڈے میچ ہوگا۔آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا، انگلینڈ بمقابلہ افغانستان اور نیوزی لینڈ بنگلا دیش میچ ایک ایک دن پہلے ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں