91

کپواڑہ میں کوویڈ پابندیوں میں 10اگست تک توسیع

کپواڑہ ، 06 اگست/ندائے کشمیر:

کپواڑہ میں انتظامیہ نے کوویڈ 19 لاک ڈاؤن میں 10 اگست تک توسیع کردی ہے اوریہ لاک ڈائون 10اگست تک جاری رہے گا۔ ندائے کشمیر کو ملی تفصیلات کے مطابق کپوارہ میں انتظامیہ نے کوویڈ 19لاک ڈائون میں 10اگست تک توسیع کردی ہے اور یہ لاک ڈائون 10اگست تک جاری رہے گا۔ محکمہ کی طرف سے جاری کردہ آرڈر کے مطابق دکانوں کے کھلنے پر مکمل پابندیاں عائد رہیں گی۔ البتہ ضروری چیزوں جیسے سبزی دودھ کی مصنوعات فروخت کرنے پر کسی بھی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ البتہ شرط یہ ہے کہ ان دکان مالکان نے متعلقہ محکمہ سے اجازت نامہ حاصل کیا ہو۔ اس کے علاوہ کسی بھی دکان کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تعمیری سامان لینے لیجانے والی گاڑیوں کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ بینک شاخوں کاعمل ڈسٹرکٹ منیجر روسٹر کے مطابق ہوگا البتہ زیادہ تعداد میں بھیڑ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام منیجر معاشرتی فاصلے اور بینک کے تمام احاطے اور اے ٹی ایم میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاہ عام لوگوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ کسی خاص مجبوری کے بغیر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اگر مجبوری کی صورت میں ماسک کا استعمال کریں۔ یہ پابندیاں 10اگست تک جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں