دودھ حیرت انگیز اور توانائی بخش‎ 0

“””ہیں نا ماں”””

“”نظم۔۔۔ “””

وانی مشتاق

“””ہیں نا ماں”””

تیری یاد میرے ساتھ
تیرا ہاتھ میرے سر پر
میرے کمزور جسم پر
دھوپ میں
چھاؤں میں
سایے کی طرح
تیری یاد میرے ساتھ
ہر پل،،، ہر دن
تیری یاد میرے ساتھ
اندھیری راتوں میں
دن کے اجالوں میں
محسوس کرتا ہوں
تیری یاد میرے ساتھ
بھیڑ میں،،، تنہائی میں
محسوس کرتا ہوں
ہر اک آہٹ میں
ہر سانس میں
تیری یاد میرے ساتھ
گزرے ہوئے لمحوں میں
بچھڑے ہوئے پلوں میں
تیری یاد میرے ساتھ
خوشی میں،،، غم میں
اکثر میں نے پایی ہے
سنسان جگہوں پر
ویران سڑکوں پر
تیری یاد میرے ساتھ
خوابوں میں
خیالوں میں
اجنبی وادیوں میں
بیگانے لوگوں میں
میں نے اکثر محسوس کی ہے
تیری یاد میرے ساتھ
کامیاب لمحوں میں
ناکامیوں سے لڑتے سمے
یعنی ہر سانس میں
ہیں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ماں۔۔۔۔
تیری یاد میرے ساتھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں