موسم کی قہرسامانیوں سے ہوئے نقصان پر نیشنل کانفرنس رنجیدہ 91

ڈاکٹرفاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر مجوزہ کل جماعتی میٹنگ پر قدغن

کپکار روڑ ،مین اسٹریم پارٹیوں کے ہیڈ کواٹر سیل ،لیڈران خانہ نظر بند

سرینگر؍5 ،اگست ؍نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر طلب کی گئی کل جماعتی میٹنگ پر انتظامیہ نے قدغن لگا کر گپکار روڑ ،مین اسٹریم پارٹیوں کے ہیڈ کواٹر سیل کر دئے جبکہ لیڈران کو خانہ نظر بند رکھا گیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت اور دفعہ370وآرٹیکل 35(اے)کی منسوخی کے ایک سال مکمل ہونے پر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے گپکار روڈ پر واقع اپنی کی رہائش گاہ پر وادی کی تمام مین اسٹریم جماعتوں کی میٹنگ طلب کی تھی، لیکن انتظامیہ نے اس کے انعقاد پر قدغن لگا دی۔سٹی رپورٹر کے مطابق ڈاکٹرفاروق عبداللہ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی تمام رابطہ سڑکیں خار دار تاروں سے سیل کی گئی تھیں اور پولیس وفورسز اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی ۔اس کے علاوہ مین اسٹریم جماعتوں کے پارٹی ہیڈ کواٹروںکو بھی مکمل طور پر خاردار تاروں سے سیل کیا گیا تھا ۔فورسز اہلکاروں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش کی جانب کسی بھی فرد کو جانے کی اجازت نہیں دی ۔ یہ گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد پہلی بڑی سیاسی سرگرمی تھی ،جس کے انعقاد پر پابندی لگائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا کہ انتظامیہ کی طرف سے ہدایت ہے کہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کو منعقد ہونے سے روکا جائے۔انتظامیہ کی جانب سے مجوزہ کل جماعتی میٹنگ پر قد غن لگا نے کے بعد اسے ملتوی کیا گیا ۔مجوزہ کل جماعتی میٹنگ میں مختلف پارٹیوں کے لیڈران جن میں کانگریس ،پی سی ،سی پی آئی (ایم ) ،پی ڈی پی ،جے کے پی ایم ،پی ڈی ایف،اے این سی اور دیگر جماعتو ں کے لیڈران شامل ہیں ،کی شرکت متوقع تھی ۔یہ پہلا موقع تھا جب دفعہ370کی تنسیخ کے بعد مین اسٹریم جماعتوں کے لیڈران ایک مشاورت کرنے جارہے تھے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس مجوزہ کل جماعتی میٹنگ میں جن لیڈران کو شرکت کرنے تھی ،اُنہیں بھی خانہ نظر بند رکھا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اُن کی لیڈران کی رہائش گاہوں کے باہر پولیس و فورسز کی نفری تعینا ت کی گئی تھی جبکہ کئی لیڈران نے اسکی تصدیق کی ،جن میں اے این سی کے نائب صدر مظفر احمد شاہ ،این سی کے جنرل سیکر یٹری ڈاکٹر کمال وغیرہ شامل ہیں ۔کئی لیڈران نے کے این ایس کو فون پر بتایا کہ اُنہیں خانہ نظر بندی کی اطلاع پولیس کی جانب سے ہی دی گئی اور گھر سے باہر قدم نہ رکھنے کیلئے کہا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں