پتھربازی وعسکریت میں ملوث نوجوان کے کسی بھی قریبی رشتہ دار کوسرکاری نوکری فراہم نہیں کی جائیگی 0

منی پور پر بحث کیلئے تیار ہوں ،اپوزیشن اس مسئلہ پر بحث ہونے دیں

یہ ضروری ہے کہ ملک کو اس حساس معاملے پر سچائی کا علم ہو/ امیت شاہ

سرینگر /24جولائی /منی پورہ معاملے پر حزب اختلاف کی جانب سے مسلسل ہنگامہ آرائی کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا ’’منی پور پر بحث کیلئے تیار ہوں اور کہا کہ میں اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس مسئلہ پر بحث ہونے دیں۔یہ ضروری ہے کہ ملک کو اس حساس معاملے پر سچائی کا علم ہو۔سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ حکومت منی پور کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کیلئے تیار ہے۔ شاہ نے لوک سبھا میں کہا ’’ میں ایوان میں اس پر بحث کیلئے تیار ہوں۔ میں اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس مسئلہ پر بحث ہونے دیں۔یہ ضروری ہے کہ ملک کو اس حساس معاملے پر سچائی کا علم ہو‘‘۔خیال رہے کہ اپوزیشن پارٹیاں منی پور میں جاری تنازعہ پر بحث کا مطالبہ کر رہی ہیں، جہاں 3 مئی کو کشیدگی شروع ہوئی تھی۔ اپوزیشن لیڈر بھی وزیر اعظم نریندر مودی سے پارلیمنٹ میں تشدد پر بات کرنے کو کہہ رہے ہیں۔لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے آج کہا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اگر وزیر اعظم منی پور پر بحث کیلئے ایوان میں آتے ہیں تو آسمان نہیں گرے گا۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر پوری دنیا میں بحث ہو رہی ہے ‘‘۔ یورپ سے لے کر امریکہ تک۔ یہ اکیلے وزارت داخلہ کا معاملہ نہیں ہے بلکہ پورے ملک کا معاملہ ہے۔ لہذا، ہم تجویز کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم خود آئیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور بھی منی پور پر پی ایم مودی کے بیان کا مطالبہ کرنے والے لیڈروں میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں کوئی پارلیمانی جمہوریت نہیں ہے جس میں پارلیمنٹ کو وزیر اعظم سے ملنے، سوال کرنے اور سننے کا موقع نہ ملے۔ یہ ایک عجیب و غریب موقف ہے جو انہوں نے اختیار کیا ہے‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں