جدہ ایئرپورٹ پر مسافر تقریباً 2 کلو منشیات سمیت پکڑا گیا 0

جدہ ایئرپورٹ پر مسافر تقریباً 2 کلو منشیات سمیت پکڑا گیا

کسٹم افسران نے مسافر سے 1.3 کلو ہیروئن اور 41.7 گرام افیون برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

جدہ/سعودی کسٹم حکام نے جدہ ائیرپورٹ سے مسافر کو 1.3 کلو ہیروئن اور 41.7 گرام افیون سمیت گرفتار کرلیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم افسران نے ایک مسافر سے ہیروئن اور افیون کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (ZATCA) نے کہا کہ افسران کو سعودی عرب آنے والے مسافر کی آنتوں میں چھپائی گئی 1.3 کلو گرام سے زیادہ ہیروئن اور 41.7 گرام افیون برآمد ہوئی۔منشیات کی ضبطگی کے بعد اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ اس نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول (GDNC) کے ساتھ رابطہ قائم کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ان لوگوں کو گرفتار کریں جنہیں مملکت میں منشیات کی یہ مقدار موصول ہونے والی تھی، جس کے نتیجے میں دو ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ایسی ہی ایک اور کارروائی کے دوران سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں انسداد منشیات پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لیا جس پر نشہ آور میتھیمفیٹامائن (شبو) کی تشہیر کا الزام ہے، اس حوالے سے جدہ جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا ہے کہ جدہ گورنری میں رہائش پذیر پاکستانی شہریت رکھنے والے شخص کو نشہ آور میتھیمفیٹامائن (شبو) کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جس کے لیے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔اسی طرح پاکستانی شہریت کا ایک اور باشندہ جدہ میں مشکوک حالت میں پکڑا گیا اور جب اس کی تلاشی لی گئی تو واضح ہوا کہ وہ منشیات فروش ہے، محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے مشتبہ شخص کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاگتے ہوئے اسے پکڑلیا جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی، انسداد منشیات کے اہلکاروں نے پاکستانی باشندے کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا تو منشیات کی ایک اضافی مقدار برآمد ہوئی، جس سے اس کے قبضے سے برآمد ہونے والی منشیات کی کل مقدار 306 گرام ہو گئی۔علاوہ ازیں جدہ میں پولیس نے پاکستانی شہریت کے ایک اور رہائشی کو بھی گرفتار کیا جو میں نشہ آور اشیاء کی تشہیر کرتا تھا، اس کے قبضے سے موبائل فون اور بڑی رقم برآمد کرلی جب کہ شوررہ گورنریٹ کی پولیس نے 4 شہریوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جنہوں نے سرویلنس کیمروں سے لیس ایک گھر اور منشیات کی تشہیر کے لیے ایک اڈے اور طبی گردش کے لیے منوعہ گولیوں کو ضبط کرلیا، ان کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں