پلوامہ میں پہلی بار نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہورہا ہے 0

پلوامہ میں پہلی بار نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہورہا ہے

ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کریں گے
پلوامہ/ تنہا ایاز/ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی ایک اور پہل، محکمہ کی جانب سے پلوامہ ٹاؤن میں پہلی بار نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی جانب راغب کرنے کی غرض سے سپورٹس ڈپارٹمنٹ پلوامہ کمربستہ ہے۔ محکمہ کی جانب سے پلوامہ میں پہلی مرتبہ نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ جس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کریں گے۔پلوامہ کے معروف سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے کہا کہ پلوامہ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوان کرکٹ ،فٹبال والی بال کے علاوہ دیگر کھیلوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ کبڈی کھیل پرانی کھیل ہے اور پرانے زمانے میں زیادہ تر کبڈی کھیل ہی کھیلتے تھے اور خاض کر گاو?ں میں کبڈی کے مقابلے ہوتے تھے۔انہوں نے کہا پلوامہ میں کبڈی کا ٹورنامنٹ منعقد ہونے سے اس کھیل کی جانب بھی نوجوانوں کا رجحان بڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں