ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات سے بچنے کا واحد راستہ ہے / محمد شفیق
پونچھ/ندائے کشمیر/ جاوید اقبال اسدؔ
مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر شکنجہ کسنے کے لیے ایس او ٹریفک پولیس محمد شفیق کی زیرِسرپرستی مسلسل ناکے لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کاٹے جاتے ہیں جس کی ایک کڑی کے تحت آج بھی شہرِ خاص میں ایک ناکہ لگا کر ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ایس او محمد شفیق نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے وہ لگاتار چالان کاٹ رہے ہیں اور اس کے علاوہ ہر شخص کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی اپیل بھی کرتے ہیں اور ٹریفک قوانین کے متعلق شعور بیدار کرتے ہیں جس کے چلتے حادثات میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ حادثات سے بچنے کا واحد راستہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہیکہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ حادثات میں مزید کمی لائی جاسکے ۔