ٹماٹر بحران کے دوران کشمیر سے اچھی خبر 0

ملک میں ٹماٹروں کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر میکڈونلڈز بھی ٹماٹر خریدنے کا متحمل نہیں رہا

’انڈیا میں کسی کے اچھے دن آئے ہوں یا نہ آئے ہوں، ٹماٹر کے اچھے دن ضرور آ گئے ہیں۔‘ایسا بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے اور یہ سب کچھ اس لیے ہے کیونکہ ملک میں اس وقت ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ انڈیا میں ٹماٹر 150 روپے سے 200 سو روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔جس کے بعد انڈیا میں ٹماٹر کی مانگ اور اس کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر کافی بحث ہو رہی ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گذشتہ دنوں ایک خبر کے مطابق انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے معروف شہر وارانسی (بنارس) میں ایک دکاندار نے اپنے ٹماٹر کی حفاظت کے لیے باؤنسر رکھ لیے ہیں۔انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ورانسی کے ایک سبزی فروش اجے فوجی نے اپنی دکان کے ساتھ دو باوردی باؤنسر رکھے ہیں۔انھوں نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کئی دنوں سے ٹماٹر کی قیمت پر لوگوں کے جھگڑنے کی بات سن رہا ہوں۔ میری دکان پر بھی لوگوں نے مول تول اور جھگڑنے کی کوشش کی۔ مستقل تول مول سے تنگ آ کر میں نے اپنے ٹھیلے کے سامنے دو باوردی باؤنسر رکھنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ اس بحث سے جان چھوٹے۔‘انڈیا میں بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان دنوں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور یہ ملک کے طول و عرض میں بہت جگہ 150 روپے فی کلو سے زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔کل شام دہلی میں اپنے دفتر سے لوٹتے ہوئے میں نے خود ٹماٹر کی قیمت پوچھی تو دکاندار نے 40 روپے پاؤ کے بھاؤ بتائے۔پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بہت سے حصے میں کسان اور دکاندار اپنے ٹماٹر کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں