88

جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد324تک پہنچ گئی ، 301ہلاکتیں کشمیر میں جبکہ23صوبہ جموں میں واقع

جموںکشمیر میں مزید 470نئے مثبت معاملات ریکار ڈ ، تعداد 18ہزار سے تجاویز کر گئی ، 474مریض صحتیاب

سرینگر/27جنوری/// لاک ڈائون کی واپسی کے باوجود مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ کے بیچ نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر سمیت مزید چھ مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد24 3تک پہنچ گئیں ہے ۔ادھر جموںکشمیر میں سوموار کو مزید 470نئے مثبت معاملات ریکار ڈ کئے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اور سوموار کو چھ مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 324تک پہنچ گئی ہے سوموار کو کورونا سے ہلاک ہونے والوں میں نیشنل کانفرنس کا ایک بلاک صدر بھی شامل ہے۔ آج جو افراد کورونا سے از جان ہوگئے اْن میں صفا کدل سرینگر کا ایک65سالہ شہری،چاڈورہ بڈگام کا ایک65سالہ شہری،حول سرینگر کا ایک60سالہ شہری،بمنہ سرینگر کا ایک60سالہ شہری،کولگام کے بہی پورہ کا ایک70سالہ شہری اور سرینگر کے بڑ ھ پورہ کا ایک60سالہ شہری شامل ہے۔ صفا کدل کے شہری کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ عید گاہ حلقہ میں نیشنل کانفرنس کا بلاک صدر تھا۔آج جاں بحق ہونے والے سبھی چھ شہریوں کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ مختلف امراض میں مبتلاء تھے۔ جموں کشمیر میںابھی تک کورونا کی وجہ سے جو324 ہلاکتیں ہوئی ہیں اْن میں301کشمیر میں جبکہ23صوبہ جموں میں واقع ہوئی ہیںو ادی کشمیر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر سرینگر میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادھر جموں کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ ادھر سومور کو جموں کشمیر میںمزید 470نئے مثبت معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے جموں میں161جبکہ کشمیر میں09 3شامل ہے ۔ ان مریضوں کے ساتھ ہی جموںکشمیر میںمثبت معاملات کی تعداد 18390تک پہنچ گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 474مریضوںکو صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے رخصت کر لیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں