لوگ بھول گئے کہ آرٹیکل 370 کیا تھا 0

کچھ لوگ بے گھر افرادکوزمین دینے کے اعلان سے ناخوش:لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

سرکاری اراضی پرقابض بااثر لوگوں کودردشروع

سری نگر:۷، جولائی/جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بے گھرکنبوں کو مکان بنانے کیلئے 5مرلہ زمین دینے کے اعلان کی مخالفت کرنے والوںکو سخت الفاظ میں ہدف تنقید بناتے ہوئے جمعہ کے روز کہاکہ ’کچھ لوگ بے گھرافرادکوزمین دینے کے اعلان سے ناخوش ہیں ،اوروہ سمجھتے ہیں کہ غریب لوگوںکو سرکاری زمین پر کوئی حق نہیں ہے ۔منوج سنہا نے کہاکہ باقی ریاستوں میں پہلے سے ہی بے گھر لوگوںکو مکان بنانے کیلئے زمین فراہم کی جاتی تھی ،لیکن جموں وکشمیرمیں ایسا کوئی نظام نہیں تھا ،لیکن5،اگست2019کو دفعہ370کی منسوخی کیساتھ ہی وہ نظام بھی ختم ہوگیا ہے ،اور اب یہاں بھی بے گھر افراد اورغریب لوگوں کو اپنامکان بنانے کیلئے اراضی فراہم کی جائے گی ۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روزیہاں شیرکشمیر انٹرنیشنل کنوونشن سینٹرSKICCمیں قومی قبائلی میلے کا افتتاح کیا، جو قبائلی ثقافتی ورثے اور روایات کے تحت منایاجاتا ہے۔لیفٹنٹ گورنر نے کہاکہ اس میلے کا مقصد قبائلی کاریگروں، کاروباری افراد کو اپنی منفرد دستکاری، ٹیکسٹائل، آرٹ ورکس اور روایتی مصنوعات کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ جموں و کشمیرکی حکومت معاشرے کے غریب طبقے کی خدمت کے لئے وقف ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت بے زمین شہریوں کو زمین فراہم کر رہی ہے جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا تھا۔ تاہم، کچھ بااثر افراد اور ان کے ساتھی، جنہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا تھا، سمجھتے ہیں کہ غریب طبقے کو سرکاری وسائل کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ 5،اگست 2019 کو اس طرح کے امتیازی نظام کو ختم کر دیا گیا تھا،اور اب ہم ایک عزم اور ایک مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ سرکاری وسائل پر سب سے غریب، دلت، او بی سی اور قبائلی برادری کا پہلا حق ہے۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کاکہناتھاکہ باقی ریاستوں میں پہلے سے ہی بے گھر لوگوںکو مکان بنانے کیلئے زمین فراہم کی جاتی تھی ،لیکن جموں وکشمیرمیں ایسا کوئی نظام نہیں تھا ،لیکن5،اگست2019کو دفعہ370کی منسوخی کیساتھ ہی وہ نظام بھی ختم ہوگیا ہے ،اور اب یہاں بھی بے گھر افراد اورغریب لوگوںکو اپنامکان بنانے کیلئے اراضی فراہم کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ ہم قبائلی نوجوانوں کے خوابوں کو سمجھتے ہیں اور ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ تیز رفتار تبدیلی کے دور میں وہ کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہر فائدہ ان تک پہنچ سکے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہاکہ قبائلی برادری نے ملک کی خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدیوں سے، قبائلی برادری نے ہماری ثقافتی اقدار کو جوڑنے اور ہماری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے ایک پل کا کام کیا۔ ترقی کے عمل میں ان کی پرعزم شراکت ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں