94

نمازعیدالاضحی کے اجتماعات کی اجازت نہیں

صرف نجی گاڑیوں اورآٹو رکھشا کوتین دن چلنے کی اجازت ہوگی:صوبائی انتظامیہ

سری نگر:28،جولائی: صوبائی انتظامیہ کشمیر نے سوموار کویہ واضح کردیاکہ مساجد اورخانقاہوں میں عید الاضحی کے روز نمازعیدکے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔انتظامیہ نے 28تا30جولائی بندشوں اورپابندیوں میں نرمی لانے کافیصلہ لیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کوعید کیلئے ضروری سامان اورچیزوں کی خریداری کاپوراموقعہ فراہم کیاجائے گا۔تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیاہے کہ منگلوار،بدھوار اورجمعرات کوصرف نجی گاڑیوں اورآٹو رکھشا کوسڑکوں پرچلنے کی اجازت دی جائیگی ۔جے کے این ایس کے مطابق صوبائی انتظامیہ کشمیر نے عیدالاضحی کے پیش نظر عوامی نقل وحمل ،کاروباری سرگرمیوں اورنماز عید کے حوالے سے اہم فیصلے لئے،معلوم ہواکہ کچھ روز قبل اس حوالے سے ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے کی صدارت میں سیول اورپولیس حکام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیاکہ عیدالاضحی کے روز بھی مساجد اورخانقاہوں میں باجماعت نماز کی ادائیگی اوراجتماعات پرپابندی برقرار رہے گی ،اورکسی بھی مسجد یاخانقاہ میں عیدالاضحی کے روز نماز عید کے اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ کورونا وائرس کی جاری لہرکے چلتے اجتماعات کی اجازت دیناٹھیک نہیں ہوگا،اسلئے لوگوں کونماز عید اداکرنے کیلئے مساجد اورخانقاہوں کارُخ نہیں کرناچاہئے ۔میٹنگ میں تمام ڈپٹی کمشنروں کوہدایت دی گئی کہ وہ 28سے30جولائی تک بازار کھلے رہنے کے دوران سماجی دوری اورمعیاری عملیاتی طریقہ کارکی پابندی کویقینی بنائیں ۔میٹنگ میں بتایاکہ عیدالاضحی کے پیش نظر تین روزتک جاری رہنے والی خریدوفروخت کے دوران دکانداروں ،تاجروں ،سیلز مینوںاورخریداروں یعنی صارفین کیلئے لازم ہوگاکہ وہ کووڈ19کی روکتھام سے متعلق ہدایات پرعمل کریں ۔انتظامیہ نے 28تا30جولائی بندشوں اورپابندیوں میں نرمی لانے کافیصلہ لیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کوعید کیلئے ضروری سامان اورچیزوں کی خریداری کاپوراموقعہ فراہم کیاجائے گا۔تاہم ساتھ ہی یہ بھی واضح کیاگیاہے کہ منگلوار،بدھوار اورجمعرات کوصرف نجی گاڑیوں اورآٹو رکھشا کوسڑکوں پرچلنے کی اجازت دی جائیگی ۔صوبائی کمشنر کشمیر کی زیرصدارت منعقدہ میٹنگ میں بتایاگیاکہ ڈپٹی کمشنروں پریہ لازم ہوگاکہ وہ عیدالاضحی کے اڑحائی روزتک جانوروں کی قربانی کیلئے معقول جگہوں کی نشاندہی کریں ،تاہم ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہاگیاکہ وہ31جولائی کوقربانی کیلئے درکار جانوروں کی خریدوفروخت کی اجازت نہ دیں ۔انتظامیہ نے یہ اہم فیصلہ بھی لیاکہ قربانی کیلئے درکارجانوروں کوکشمیرتک پہنچانے کیلئے مغل روڑ کوکھلارکھاجائیگا۔صوبائی انتظامیہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیاکہ عیدالاضحی کے روز تما م ،خانقاہوں ،زیارت گاہوں اورآستانوں کوعام لوگوں کیلئے بندرکھاجائیگاتاہم بلدیاتی اداروں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ عیدالاضحی سے پہلے تمام مساجد اورخانقاہوں وغیرہ کی صفائی اورسینٹائزیشن کے حوالے سے مہم چلائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں