لداخ میں ایل او سی کی اصل صورتحال لوگوں کو معلوم ہونی چاہئے 157

چین ہماری زمین پرگھس آیا ہے، لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتا:راہل گاندھی

سرینگر؍27 ،جولائی؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین کے معاملہ پر مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چن ہندوستان کی سر زمین پر گھس آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی یہ جھوٹ نہیں بولیں گے اور جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ چین ہماری زمین پر نہیں آیا ہے تو وہ ہی ملک دشمن ہیں۔کشمیر نیوز مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین کے معاملہ پر مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چین نے ہماری زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ ہندوستانی ہونے کے ناطے میری پہلی ترجیح میرا ملک ہے۔‘انہوں نے اس ویڈیو میں کہا ہے کہ ’یہ بالکل واضح ہے کہ چین ہمارے علاقہ میں آگیا ہے اور کیسے کوئی دوسرا ملک ہمارے علاقہ میں آسکتا ہے۔ اگرآپ مجھے خاموش رہنے کے لئے کہیں اور اپنے لوگوں سے جھوٹ کہنے کے لئے کہیں، جب کہ سیٹیلائٹ تصاویر دیکھنے اور فوجی ماہرین سے بات کر نے کے بعد مجھے پوری طرح یقین ہے کہ چین ہماری زمین پرگھس آیا ہے، تومیں آپ کے کہنے پر اپنے لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتا۔‘راہل گاندھی نے مزید کہا کہ وہ کبھی بھی یہ جھوٹ نہیں بولیں گے اور جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ چین ہماری زمین پرنہیں آیا ہے تو وہ ہی ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا چاہے پورا مستقبل ختم ہو جائے لیکن میں جھوٹ نہیں بولوں گا۔کے این ایس ؍

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں